☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الميت يتبع بالمجمر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← ما قالوا في الميت يتبع بالمجمر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 11281 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ مُفَضَّلٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَا تَتْبَعْنِي بِمُجَمَّرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مغفل سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: میرے جنازے کے ساتھ دھونی دان مت لے کر جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11498، ترقيم محمد عوامة 11281)
Hadith No.: 11282 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْجَعْدِيِّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " لَا تَتْبَعُونِي بِنَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آگ لے کر (دھونی دان) میرے جنازے کے پیچھے مت آنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11499، ترقيم محمد عوامة 11282)
Hadith No.: 11283 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ إسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، عَنْ عَمَّتِهِ أُمِّ النُّعْمَانِ بْنِ مُجَمِّعٍ، عَنِ ابْنَةِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ ، قَالَ: " لَا تَتْبَعُونِي بِنَارٍ وَلَا تَجْعَلُوا عَلَى سَرِيرِي قَطِيفَةَ نَصْرَانِيٍّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے جنازے کے پیچھے آگ لیکر مت آنا، اور میری چارپائی پر نصرانی مخمل کی چادر مت ڈالنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11500، ترقيم محمد عوامة 11283)
Hadith No.: 11284 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَارُونَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا أَوْصَتْ أَنْ: " لَا تَتْبَعُونِي بِمُجَمَّرٍ، وَلَا تَجْعَلُوا عَلَيَّ قَطِيفَةً حَمْرَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کے پیچھے دھونی دان لیکر نہ آنا، اور مجھ پر لال مخمل کی چادر مت ڈالنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11501، ترقيم محمد عوامة 11284)
Hadith No.: 11285 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَوْصَى: " أَنْ لَا تَتْبَعُونِي بِصَوْتٍ وَلَا نَارٍ وَلا تَرْمُونِي بِالْحِجَارَةِ" يَعني الْمَدَرَ الَّذِي يَكُونُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بکر سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مغفل نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کی اتباع نہ کرنا آواز اور آگ کے ساتھ، اور مجھے پتھر نہ مارنا، یعنی وہ گارا جو کہ قبر کے کناروں پر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11502، ترقيم محمد عوامة 11285)
Hadith No.: 11286 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ رَأَى مُجَمَّرًا فِي جِنَازَةٍ فَكَسَرَهُ وَقَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " لَا تَشَبَّهُوا بِأَهْلِ الْكِتَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ایک جنازہ میں دھونی دان دیکھا تو اس کو توڑ دیا اور فرمایا میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ہے کہ اھل کتاب کی مشابہت اختیار مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11503، ترقيم محمد عوامة 11286)
Hadith No.: 11287 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُمَا " كَرِهَا أَنْ تُتْبَعَ الْجِنَازَةُ بِمُجَمَّرٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین جنازہ کے ساتھ دھونی دان لے جانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11504، ترقيم محمد عوامة 11287)
Hadith No.: 11288 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا أَخْرَجْتُهُ فَلَا تَتْبِعْهُ نَارًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم جنازے کو لے کر نکلو تو اسکے پیچھے آگ لے کر مت چلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11505، ترقيم محمد عوامة 11288)
Hadith No.: 11289 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، إنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَتْبَعَهُ مُجَمَّرٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جنازے کے ساتھ دھونی دان لے کر جانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11506، ترقيم محمد عوامة 11289)
Hadith No.: 11290 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: غَدَوْنَا عَلَى إبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ فَأَخْبَرُونَا أَنَّهُ مَاتَ وَدُفِنَ مِنَ اللَّيْلَ , قَالَ: فَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ، أَنَّهُ أَوْصَى:" أَنْ لَا تَتْبَعُوا جِنَازَتَهُ بِنَارٍ، وَلَا تَجْعَلُوا عَلَيْهِ مِنَ اللَّبِنِ الْعَرْزَمِيِّ الَّذِي يُصْنَعُ مِنَ الْكُنَاسَاتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ہم صبح کے وقت حضرت ابراہیم نخعی کے پاس تشریف لے گئے تو لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ فوت ہوگئے ہیں اور رات کو دفن کر دئیے گئے ہیں، پھر ہمیں حضرت عبد الرحمن بن اسود نے بتلایا کہ انہوں نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کے پچھے ے آگ لے کر مت آنا، اور میری قبر پر عرزمی (جگہ کا نام) پتھر مت رکھنا جس سے گرجا کی تعمیر کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11507، ترقيم محمد عوامة 11290)
Hadith No.: 11291 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: أَتَيْنَا إلَى مَنْزِلِ إبْرَاهِيمَ بَعْدَ مَوْتِهِ، فَقُلْنَا: بِأَيِّ شَيْءٍ أَوْصَى؟ قَالُوا:" أَوْصَى أَنْ لَا يُتْبَعَ بِنَارٍ، وَأَلْحِدُوا لِي لَحْدًا، وَلَا تَجْعَلُوا فِي قَبْرِي لَبِنًا عَرْزَمِيًّا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابراہیم کی وفات کے بعد ان کے گھر آئے اور ہم نے دریافت کیا کہ انہوں نے کس چیز کی وصیت کی تھی؟ تو انہوں نے بتایا انہوں نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کے پیچھے آگ لے کر مت جانا، اور میری قبر لحد کھودنا، اور میری قبر پر عرزمی جگہ کے پتھر نہ رکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11508، ترقيم محمد عوامة 11291)
Hadith No.: 11292 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، شَيْبَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، رَجُلٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَيْبَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُتْبَعُ الْجِنَازَةُ بِصَوْتٍ وَلَا بِنَارٍ، وَلَا يُمْشَى أَمَامَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنازہ کا اتباع نہ کیا جائے آگ اور آواز کے ساتھ اور نہ اس کے آگے چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11509، ترقيم محمد عوامة 11292)
Hadith No.: 11293 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، إسْمَاعِيلَ ، حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَرَأَى امْرَأَةً مَعَهَا مُجَمَّرٌ فَقَالَ:" اطْرُدُوهَا" , فَمَا زَالَ قَائِمًا حَتَّى قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ تَوَارَتْ فِي آجَامِ الْمَدِينَةِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حنش بن معتمر فرماتے ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک جنازہ میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک خاتون کو دیکھا اس کے پاس دھونی دان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل کھڑے رہے یہاں تک کہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ مدینہ کے محلات سے پیچھے آرہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11510، ترقيم محمد عوامة 11293)