☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کے کفن کو زیب وزینت دینا اور جس نے اس کو پسند کیا ہے، اور بعض نے رخصت دی ہے کہ وہ اگر ایسا نہ بھی کرے توکوئی حرج نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کے کفن کو زیب وزینت دینا اور جس نے اس کو پسند کیا ہے، اور بعض نے رخصت دی ہے کہ وہ اگر ایسا نہ بھی کرے توکوئی حرج نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 11241 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: " إذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ فَلْيُحْسَنْ كَفَنُهُ" قَالَ:" فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُكَفِّنْهُ فِي بُرْدَيْ حِبَرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مرفوعا مروی ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص فوت ہوجائے تو اس کو اچھا (زیب وزینت والا) کفن دو، اور اگر تم اسکو نہ پاؤ تو اس کو یمنی چادر میں ہی کفن دیدو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11457، ترقيم محمد عوامة 11241)
حدیث نمبر: 11242 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ خُثَيْمِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَوْصَى أَنْ يُكَفَّنَ فِي حُلَّةٍ ثَمَنُهَا مِائَتَا دِرْهَمٍ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثم بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کو عمدہ پوشاک میں کفن دیا جائے جس کی قیمت دو سو درھم ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11458، ترقيم محمد عوامة 11242)
حدیث نمبر: 11243 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" كَانَ يُحِبُّ حُسْنَ الْكَفَنِ" وَيُقَالُ:" إنَّهُمْ يَتَزَاوَرُونَ فِي أَكْفَانِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ کفن اچھا اور عمدہ ہو۔ اور فرماتے ہیں کہ بیشک وہ اپنے کفنوں میں ملاقات کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11459، ترقيم محمد عوامة 11243)
حدیث نمبر: 11244 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ هَانِئٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ الْأَسْوَدِ السَّكُونِيِّ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، أَوْصَى امْرَأَتَهُ وَخَرَجَ، فَمَاتَتْ وَكَفَّنَّاهَا فِي ثِيَابٍ لَهَا خِلْقَانٍ، فَقَدِمَ بَعْدَ أَنْ رَفَعنا أَيْدِيَنَا عَنْ قَبْرِهَا بِسَاعَتِئِذٍ، فَقَالَ: فِيمَ كَفَّنْتُمُوهَا؟ قُلْنَا: فِي ثِيَابِهَا الْخِلْقَانِ، فَنَبَشَهَا وَكَفَّنَهَا فِي ثِيَابٍ جُدُدٍ، وَقَالَ: " أَحْسِنُوا أَكْفَانَ مَوْتَاكُمْ فَإِنَّهُمْ يُحْشَرُونَ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن اسود السکونی سے مروی ہے کہ حضرت معاذ بن جبل نے اپنی اہلیہ کو وصیت فرمائی اور چلے گئے، ان کی اہلیہ انتقال کرگئی تو ان کو پرانے کپڑوں میں کفن دیا، اور جس وقت ہم نے ان کو دفن کرنے کے لئے ان کو ہاتھوں پر اٹھا رکھا تھا آپ حاضر ہوئے اور پوچھا کس کپڑے میں اس کو کفن دیا ہے؟ ہم نے عرض کیا پرانے کپڑوں میں، تو آپ نے اس کو کھولا اور نئے کپڑوں میں کفن دیا اور فرمایا: اپنے مردوں کو اچھا اور عمدہ کفن دو بیشک وہ اس میں جمع کئے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11460، ترقيم محمد عوامة 11244)
حدیث نمبر: 11245 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِي يَعْلَى، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: " لَيْسَ لِلْمَيِّتِ مِنَ الْكَفَنِ شَيْءٌ إنَّمَا هُوَ تَكْرِمَةُ الْحَيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنیفہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کیلئے (عمدہ) کفن میں کچھ نہیں رکھا، یہ تو زندہ کا اکرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11461، ترقيم محمد عوامة 11245)