☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کے کپڑوں کو دھونی دینا، دھونی تب دیں گے جب کفن اس پر ہو یا نہ ہو؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کے کپڑوں کو دھونی دینا، دھونی تب دیں گے جب کفن اس پر ہو یا نہ ہو؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11221 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " تُجَمِّرُ ثِيَابَهُ قَبْلَ أَنْ تُلْبِسَهَا إيَّاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں دھونی دیں گے اس کو کفن دینے سے پہلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11436، ترقيم محمد عوامة 11221)
حدیث نمبر: 11222 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " تُجَمَّرُ ثِيَابُ الْمَيِّتِ عَلَى مِشْجَبٍ أَوْ قَصَبَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں کو (کفن) ہینگر وغیرہ پر لٹکا کر دھونی دیں گے، اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر وہ اس طرح کریں تو اچھا ہے، اور مجھے یہ پسند ہے کہ اس کو کفن پہنانے کے بعد اس کے کپڑوں کو دھونی دی جائے تاکہ اس کی خوشبو باقی رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11437، ترقيم محمد عوامة 11222)
حدیث نمبر: 11223 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ حَفْصٍ، قَالَ: " لَا تُجَمَّرُ مِنَ الْمَيِّتِ إلَّا ثِيَابُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفص ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کے صرف کپڑوں کو دھونی دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11439، ترقيم محمد عوامة 11223)
حدیث نمبر: 11224 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْمَاءَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَاطِمَةَ، عَنْ أَسْمَاءَ ، أَنَّهَا قَالَتْ عندَ مَوْتِهَا: " إذَا أَنَا مِتُّ فَاغْسِلُونِي وَكَفِّنُونِي وَأَجْمِرُوا ثِيَابِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ فرماتی ہیں کہ حضرت اسمائ کا جب آخری وقت آیا تو آپ نے فرمایا: جب میں مر جاؤں تو مجھے غسل دینا اور پھر مجھے کفن پہنانا اور پھر میرے کپڑوں کو دھونی دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11440، ترقيم محمد عوامة 11224)