☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقتل أو يستشهد يدفن كما هو أو يغسل
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← في الرجل يقتل أو يستشهد يدفن كما هو أو يغسل
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 20
حديث رقم: 11103 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الْمُثَنَّى، عَنْ بِلَالٍ الْعَبْدِيِّ، قال: حَدَّثَنَا أَشْيَاخُنَا الَّذِينَ كَانُوا شَهِدُوا زَيْدَ بْنَ صُوحَانَ حِينَ أُصِيبَ يَوْمَ الْجَمَلِ، قَالَ: " شُدُّوا عَلَيَّ ثِيَابِي وَلَا تَغْسِلُوا عني دَمًا وَلا تُرَابًا فَإِنِّي رَجُلٌ مُخَاصِمٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مثنی بن بلال العبدی فرماتے ہیں کہ مجھ سے ان حضرات نے بیان کیا ہے کہ جب حضرت زید بن صوحان کو جنگ جمل میں جب زخم لگا تو وہ اسوقت وہاں موجود تھے۔ حضرت زید نے فرمایا میرے کپڑے میرے اوپر کس دو، اور میرے اوپر سے خون اور مٹی کو نہ دھونا کیونکہ میں لڑنے والا انسان ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11314، ترقيم محمد عوامة 11103)
حديث رقم: 11104 مصنف ابن أبي شيبة
حُجْرُ بْنُ عَدِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كَانَ إذَا سُئِلَ عَنْ غُسْلِ الشَّهِيدِ حَدَّثَ بِحَدِيثِ حُجْرِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: قَالَ حُجْرُ بْنُ عَدِيٍّ لِمَنْ حَضَرَهُ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ: " لَا تُغَسِّلُوا عني دَمًا وَلَا تُطْلِقُوا عني حَدِيدًا وَادْفِنُونِي فِي ثِيَابِي، فَإِنِّي أَلْتَقِي أَنَا وَمُعَاوِيَةُ عَلَى الْجَادَّةِ غَدًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے جب شھید کو غسل دینے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے حضرت حجر بن عدی کی حدیث بیان فرمائی کہ حضرت حجر بن عدی نے شہادت سے پہلے اپنے گھر کے ایک فرد سے کہا: فرمایا: میرا خون مت دھونا، اور میرے ہتھیار مجھ سے الگ نہ کرنا اور مجھے میرے انہی کپڑوں میں دفن کرنا، بیشک میں اور حضرت معاویہ کل ایک ہی دستر خوان پر ملاقات کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11315، ترقيم محمد عوامة 11104)
حديث رقم: 11105 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ:" أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ قَتَلَهُ الْعَدُوُّ وَقَدْ دَفَنَّاهُ فِي ثِيَابِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے ایک شخص کو دشمن نے قتل کردیا تو ہم نے اس کو انہی کپڑوں میں دفن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11316، ترقيم محمد عوامة 11105)
حديث رقم: 11106 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: قَالَ سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْقَارئُ يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ: " إنَّا لَاقُو الْعَدُوِّ غَدًا إنْ شَاءَ اللَّهُ وَإِنَّا مُسْتَشْهَدُونَ، فَلَا تُغَسِّلُوا عَنَّا دَمًا وَلَا تُكَفِّنُوا إلَّا فِي ثَوْبٍ كَانَ عَلَيْنَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ قادسیہ کے دن حضرت سعد بن عبید القاری نے فرمایا: ہم کل ان شاء اللہ دشمن سے ملاقات کرنے والے ہیں اور ہم شھیدوں میں سے ہوں گے، تم لوگ ہمارے خون کو مت دھونا اور ہمیں ہمارے انہی کپڑوں میں کفن دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11317، ترقيم محمد عوامة 11106)
حديث رقم: 11107 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُخَوَّلِ بْنِ رَاشِدٍ النَّهْدِيِّ، عَنِ الْعَيْزَارِ بْنِ حُرَيْثٍ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ صُوحَانَ يَوْمَ الْجَمَلِ: " ارْمُسُونِي فِي الْأَرْضِ رَمْسًا وَلَا تَغْسِلُوا عني دَمًا وَلَا تَنْزِعُوا عني ثَوْبًا إلَّا الْخُفَّيْنِ، فَإِنِّي مُحَاجٌّ أُحَاجُّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عیزار بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان جنگ جمل کے دن فرمایا: مجھے دفنا دینا اور میرا خون نہ دھونا اور موزے اتار دینا لیکن کپڑے نہ اتارنا۔ کیونکہ میں ان سب چیزوں کو قیامت کے دن اپنے حق میں پیش کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11318، ترقيم محمد عوامة 11107)
حديث رقم: 11108 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، وَسُفْيَانُ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ سُفْيَانُ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن صوحان نے جنگ جمل میں فرمایا تھا کہ ہمیں اور ہمارے زمین پر گرے ہوئے لہو کو دفن کردینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11319، ترقيم محمد عوامة 11108)
حديث رقم: 11109 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: نَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، أنهما قَالَا: " الشَّهِيدُ يُغَسَّلُ مَا مَاتَ مَيِّتٌ إلَّا أَجْنَبَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ شھید کو غسل دیا جائے گا اور جو جنبی حالت میں مرے اس کو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11321، ترقيم محمد عوامة 11109)
حديث رقم: 11110 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: نَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ:" أَنَّ حَنْظَلَةَ بْنَ الرَّاهِبِ طَهَّرَتْهُ الْمَلَائِكَةُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت حنظلہ کو ملائکہ نے غسل دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11322، ترقيم محمد عوامة 11110)
حديث رقم: 11111 مصنف ابن أبي شيبة
عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَابِسٍ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ: " ادْفِنُونِي فِي ثِيَابِي فَإِنِّي مُخَاصِمٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمار فرماتے ہیں مجھے میرے کپڑوں میں ہی دفن کردینا کیونکہ میں لڑنے والا (جہاد کرنے والا) ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11323، ترقيم محمد عوامة 11111)
حديث رقم: 11112 مصنف ابن أبي شيبة
عَمَّارٍ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ عَابِسٍ، يُحَدِّثُ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عَمَّارٍ ، مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمار سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11324، ترقيم محمد عوامة 11112)
حديث رقم: 11113 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا رُفِعَ الْقَتِيلُ دُفِنَ فِي ثِيَابِهِ، وَإِنْ رُفِعَ وَبِهِ رَمَقٌ صُنِعَ بِهِ مَا يُصْنَعُ بِغَيْرِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مقتول (میدان جہاد) سے اٹھایا جائے گا تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا، اور اگر اس کو اٹھایا اور اس میں زندگی کی کچھ رمق باقی ہے تو اس کے ساتھ وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جو دوسروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11325، ترقيم محمد عوامة 11113)
حديث رقم: 11114 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ، عَنْ عَامِرٍ، فِي رَجُلٍ قَتَلَتْهُ اللُّصُوصُ قَالَ:" يُدْفَنُ فِي ثِيَابِهِ وَلَا يُغَسَّلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو چوروں نے قتل کردیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11326، ترقيم محمد عوامة 11114)
حديث رقم: 11115 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، نَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ، قال: سَمِعْتُ غُنَيْمَ بْنَ قَيْسٍ، يَقُولُ: " الشَّهِيدُ يُدْفَنُ فِي ثِيَابِهِ وَلَا يُغَسَّلُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن عمارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت غنیم ابن قیس سے سنا وہ فرماتے ہیں: شہید کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور اسکو غسل نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11327، ترقيم محمد عوامة 11115)
حديث رقم: 11116 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الْقَتِيلِ إذَا كَانَ عَلَيْهِمْ مَهَلَ غُسِّلَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مقتول پر اگر پیپ وغیرہ ہو تو اسکو غسل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11328، ترقيم محمد عوامة 11116)
حديث رقم: 11117 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا مَاتَ فِي الْمَعْرَكَةِ دُفِنَ وَنُزِعَ مَا كَانَ عَلَيْهِ مِنْ خُفٍّ أَوْ نَعْلٍ، وَإِذَا رُفِعَ وَبِهِ رَمَقٌ ثُمَّ مَاتَ يُصْنَعُ بِهِ مَا يُصْنَعُ بِالْمَيِّتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص معرکہ میں مرے تو اس کو دفن کردیا جائے گا اور اس کے موزے اور جوتے اتار دیئے جائیں گے، اور اگر اس کو میدان سے اٹھایا گیا اور اس میں زندگی کی رمق باقی تھی، پھر وہ مرگیا تو اس کے ساتھ عام مردوں والا معاملہ کریں گے (غسل وغیرہ دیں گے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11329، ترقيم محمد عوامة 11117)
حديث رقم: 11118 مصنف ابن أبي شيبة
عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَمْرٍو ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ بِحَمْزَةَ حِينَ اسْتُشْهِدَ فَغُسِّلَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت حمزہ شھید ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو غسل دینے کا حکم فرمایا چناچہ انہیں غسل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11330، ترقيم محمد عوامة 11118)
حديث رقم: 11119 مصنف ابن أبي شيبة
شَبَابَةُ ، لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَهُ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمْ يُصَلِّ عَلَى قَتْلَى أُحُدٍ وَلَمْ يُغَسَّلُوا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غروہ احد کے شھداء کی نہ نماز جنازہ پڑھی اور نہ ہی ان کو غسل دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11331، ترقيم محمد عوامة 11119)
حديث رقم: 11120 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " كُفِّنَ عُمَرُ وَحُنِّطَ وَغُسِّلَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو کفن دیا گیا غسل دیا گیا اور خوشبو لگائی گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11332، ترقيم محمد عوامة 11120)
حديث رقم: 11121 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، بِنَحْوِهِ إلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَانَ مِنْ أَفْضَلِ الشُّهَدَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح منقول ہے، اور آخر میں فرماتے ہیں کہ آپ افضل الشھداء میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11333، ترقيم محمد عوامة 11121)
حديث رقم: 11122 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا قُتِلَ فِي الْمَعْرَكَةِ دُفِنَ فِي ثِيَابِهِ وَلَمْ يُغَسَّلْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص معرکہ میں شہید ہو تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کردیا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11334، ترقيم محمد عوامة 11122)