☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی اپنی بیوی کو غسل دے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← آدمی اپنی بیوی کو غسل دے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 11086 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الرَّجُلُ أَحَقُّ بِغُسْلِ امْرَأَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیوی کو غسل دینے کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11295، ترقيم محمد عوامة 11086)
حدیث نمبر: 11087 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا" أَنْ يُغَسِّلَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن مرد کے اپنی بیوی کو غسل دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11296، ترقيم محمد عوامة 11087)
حدیث نمبر: 11088 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ: " أَبَتْ أُمُّ امْرَأَتِي وَأُخْتُهَا أَنْ تُغَسِّلَهَا، فَوَلِيتُ غُسْلَهَا بِنَفْسِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ میری ساس یا سالی نے میری بیوی کو غسل دینے سے انکار کردیا تو میں نے خود اس کو غسل دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11297، ترقيم محمد عوامة 11088)
حدیث نمبر: 11089 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان، حضرت عمرو، حضرت حسن وغیرھم فرماتے ہیں کہ میاں، بیوی میں سے ہر ایک دوسرے کو غسل دے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11298، ترقيم محمد عوامة 11089)
حدیث نمبر: 11090 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، فِي الْمَرْأَةِ تَمُوتُ مَعَ الرَّجُلِ لَيْسَتْ مَعَهُمُ امْرَأَةٌ، قَالَ:" يُغَسِّلُهَا زَوْجُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ سے دریافت کیا گیا کہ عورت مردوں کے ساتھ فوت ہوجائے اور وہاں کوئی عورت نہ ہو تو؟ آپ نے فرمایا اس کا شوہر اس کو غسل دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11300، ترقيم محمد عوامة 11090)
حدیث نمبر: 11091 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا مَاتَتِ الْمَرْأَةُ انْقَطَعَ عِصْمَةُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ جب عورت کا انتقال ہوجائے تو اس کے اور اس کے شوہر کے درمیان رشتہ ختم ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11301، ترقيم محمد عوامة 11091)
حدیث نمبر: 11092 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ:" لا يَغْسِلُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیوی کو غسل نہیں دے سکتا۔ یہی حضرت امام سفیان کی رائے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11302، ترقيم محمد عوامة 11092)
حدیث نمبر: 11093 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَى يَقُولُ: " يُغَسِّلُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن موسیٰ سے سنا آپ فرماتے تھے کہ آدمی اپنی بیوی کو غسل دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11304، ترقيم محمد عوامة 11093)
حدیث نمبر: 11094 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: " مَاتَتِ امْرَأَةٌ لِعُمَرَ فَقَالَ:" أَنَا كُنْتُ أَوْلَى بِهَا إذْ كَانَتْ حَيَّةً، فَأَمَّا الْآنَ فَأَنْتُمْ أَوْلَى بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا آپ نے فرمایا جب یہ زندہ تھی اس وقت میں ہی اسکا سب سے زیادہ حقدار تھا، اور آج تم اس کے زیادہ حق دار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11305، ترقيم محمد عوامة 11094)
حدیث نمبر: 11095 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَوْفٍ، قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ قَسَامَةُ بْنُ زُهَيْرٍ، وَأَشْيَاخٌ قَدْ أَدْرَكُوا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالَ رَجُلٌ: كَانَتْ تَحْتِي امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَكَانَ يُثْنِي عَلَيْهَا خَيْرًا، فَلَمَّا كَانَ زَمَنُ طَاعُونِ الْجَارِفِ طُعِنَتْ، فَلَمَّا ثَقُلَتْ قَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ غَرِيبَةٌ فَلَا يَلِينِي غَيْرُكَ، فَمَاتَتْ فَغَسَّلْتُهَا وَوَلَيْتُهَا" قَالَ عَوْفٌ: فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أُولَئِكَ الْأَشْيَاخِ عَتَبَ وَلَا عَابَ ذَلِكَ عَلَى عَلَيْهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں قسامہ بن زھیر کی مجلس میں موجود تھا، اس مجلس میں کچھ شیخ حضرات بھی تھے جنہوں نے حضرت عمر کا زمانہ پایا تھا، ایک شخص نے کہا: بنو عامر بن صعصعہ کی ایک عورت میری زوجہ تھی، اور اس شخص نے اس کی خیر والی (خیر کے ساتھ) مدح کی اور کہا جب خطر ناک طاعون پھیلا تو اس کو بھی طاعون کی بیماری لگ گئی، جب وہ قریب المرگ ہوئی تو کہنے لگی کہ میں ایک غریب عورت ہوں تیرے علاوہ میرے لئے کوئی حقدار اور مناسب نہیں ہے اور پھر وہ عورت مرگئی میں نے اس کو غسل دیا اور دفن کردیا۔ حضرت عوف فرماتے ہیں کہ ان بزرگوں میں سے کسی نے بھی اس کو اس فعل پر ملامت نہ کی اور نہ ہی اس کی زجر و توبیخ کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11306، ترقيم محمد عوامة 11095)