☽ 10 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الميت كم يغسل مرة؟ وما يجعل في الماء مما يغسل به؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← ما قالوا في الميت كم يغسل مرة؟ وما يجعل في الماء مما يغسل به؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 11009 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدٍ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُغَسِّلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ: " اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ، بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي، فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ:" أَشْعِرْنَهَا إيَّاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام عطیہ ارشاد فرماتی ہیں کہ ہم اپنے بیٹے کو غسل دے رہے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اس کو تین یا پانچ یا اس سے زیادہ مرتبہ غسل دو۔ اگر تم اس کو مناسب سمجھو پانی اور بیری کے پتوں کیساتھ، اور آخر میں اس کو کافور یا کوئی اور خوشبو لگا دو، جب تم غسل دے کر فازغ ہو جاؤ تو مجھے بلا لینا، راویہ کہتی ہیں کہ جب ہم فارغ ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر مبارک ہمیں عنایت فرمائی اور فرمایا اس کو اس میں کفن دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11215، ترقيم محمد عوامة 11009)
Hadith No.: 11010 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ ، حَفْصَةَ ، أُمِّ عَطِيَّةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا غَسَّلْتُنَّهَا فَأَعْلِمَنَّنِي، فَلَمَّا غَسَّلْنَاهَا أَعْلَمْنَاهُ، فَأَعْطَانَا حِقْوَهُ، فَقَالَ:" أَشْعِرْنَهَا إيَّاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام عطیہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو طاق غسل دینا تین یا پانچ مرتبہ اور آخر میں کافور یا کوئی اور خوشبو دار چیز لگانا جب تم غسل مکمل کرلو تو مجھے خبر دینا، جب ہم نے غسل مکمل کرلیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر ہمیں عنایت فرمائی اور فرمایا اس میں کفن دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11216، ترقيم محمد عوامة 11010)
Hadith No.: 11011 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَالْحَسَنِ، قَالَا: " يُغَسَّلُ الْمَيِّتُ ثَلَاثَ غَسَلَاتٍ أَوْ ثَلَاثَ مِرَارٍ، بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَمَرَّةً بِمَاءٍ قَرَاحٍ، وَمَرَّةً بِمَاءٍ وَكَافُورٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کو تین بار غسل دیا جائے گا، ایک مرتبہ پانی اور بیری سے، ایک مرتبہ خالص پانی سے اور ایک مرتبہ پانی اور کافور سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11217، ترقيم محمد عوامة 11011)
Hadith No.: 11012 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُغَسَّلُ الْمَيِّتُ ثَلَاثًا وَيُجْعَلُ السِّدْرُ فِي الْغَسْلَةِ الْوُسْطَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں میت کو تین بار غسل دیا جائے گا اور درمیانے غسل کو (دوسری بار) بیری سے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11218، ترقيم محمد عوامة 11012)
Hadith No.: 11013 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُغَسَّلُ الْمَيِّتُ ثَلَاثَ غَسَلَاتٍ بِسِدْرٍ وَمَاءٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ میت کو تین بار غسل دیا جائے گا، بیری اور پانی کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11219، ترقيم محمد عوامة 11013)
Hadith No.: 11014 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُوَضَّأُ الْمَيِّتُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ إلَّا رِجْلَيْهِ، ثُمَّ يُصَبُّ الْمَاءُ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ وَيُمْسَحُ بَطْنُهُ، فَإِنْ كَانَ شَيْءٌ خَرَجَ، ثُمَّ يُتْرَكُ حَتَّى إذَا قُلْتَ جَفَّ أَوْ كَانَ غُسِلَ الثَّانِيَةَ وَالثَّالِثَةَ وَيُجَمَّرُ ثِيَابُهُ ثَلَاثًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کو (سب سے پہلے) نماز والا وضو کروایا جائے گا سوائے اس کے پاؤں کے (وہ نہیں دھوئیں جائیں گے) پھر اس کے سر کی جانب سے پانی بہایا جائے گا اور اس کے پیٹ پر ہاتھ پھیرا جائے گا تا کہ اگر پیٹ میں کچھ ہے تو وہ نکل آئے پھر اس کو (کچھ دیر کیلئے) چھوڑ دیا جائے گا تاکہ وہ خشک ہوجائے، پھر دوسری اور تیسری بار غسل دیا جائے گا اور اس کے کپڑوں کو تین بار (عود وغیرہ سے) دھونی دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11220، ترقيم محمد عوامة 11014)
Hadith No.: 11015 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ:" يَقْعُدُ غَاسِلُ الْمَيِّتِ بَيْنَ كُلِّ غَسْلَتَيْنِ قَعْدَةً قَدْرَ مَا يَسْتَرِيحُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کو غسل دینے والا ہر غسل کے بعد استراحت کی بقدر بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11221، ترقيم محمد عوامة 11015)
Hadith No.: 11016 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، (...) قَالَ: " لَا يُمَضْمَضُ الْمَيِّتُ وَلَا يَسْتَنْشِقُ، وَلَكِنْ يُؤْخَذُ خِرْقَةٌ نَظِيفَةٌ فَيُمْسَحُ بِهَا فَمُهُ وَمَنْخِرَاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کو کلی اور ناک میں پانی نہ ڈالا جائے گا۔ لیکن صاف کپڑے کا ٹکڑا لے کر اس کے منہ اور ناک کو صاف کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11222، ترقيم محمد عوامة 11016)
Hadith No.: 11017 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، كَتَبَ إلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ:" أَنِ اغْسِلْ ذَيْنَكَ بِالسِّدْرِ وَمَاءِ الرَّيْحَانِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو تمیمہ الہجیمی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو لکھا کہ (میت) کے ناک کی گندگی کو بیری اور ریحان سے دھو دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11223، ترقيم محمد عوامة 11017)
Hadith No.: 11018 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كَرِبَ، وَأَبُو حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ" أَبَاهُ أَوْصَاهُ، فَقَالَ يَا بُنَيَّ: إذَا مِتُّ فَاغْسِلْنِي غَسْلَةً بِالْمَاءِ ثُمَّ جَفِّفْنِي بِثَوْبٍ، ثُمَّ اغْسِلْنِي الثَّانِيَةَ بِمَاءٍ قَرَاحٍ ثُمَّ جَفِّفْنِي بِثَوْبٍ، فَإِذَا أَلْبَسْتنِي الثِّيَابَ فَأَزِّرْنِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کے والد نے ان کو وصیت فرمائی اے بیٹے! جب میں مر جاؤں تو مجھے پانی سے غسل دینا پھر کسی کپڑے سے میرے جسم کو خشک کردینا اور پھر دوسری بار خالص پانی سے غسل دینا، اور پھر کپڑے سے سکھا دینا پھر جب تم مجھے کپڑے (کفن) پہنا دو تو مجھے ازار بھی پہنانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11224، ترقيم محمد عوامة 11018)
Hadith No.: 11019 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُغَسَّلُ أَوَّلَ غَسْلَةٍ بِمَاءٍ قَرَاحٍ وَالثَّانِيَةَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَالثَّالِثَةَ بِمَاءٍ وَكَافُورٍ، ثُمَّ يُؤْخَذُ الْكَافُورُ وَيُوضَعُ عَلَى مَوَاضِعِ مَسَاجِدِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ میت کو پہلی بار خالص پانی سے غسل دیا جائے گا اور دوسری بار پانی اور بیری سے اور تیسری بار پانی اور کافور سے، پھر کافور لے کر میت کی سجدے کی جگہوں پر رکھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11225، ترقيم محمد عوامة 11019)
Hadith No.: 11020 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، قَالَ:" كَانَ أَبُو قِلَابَةَ إذَا غَسَّلَ الْمَيِّتَ أَمَرَ بِالسِّدْرِ فَصُفِّيَ فِي ثَوْبٍ فَغَسَلَ بِصَفْوِهِ وَرَمَى بِثُفْلِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ جب میت کو غسل دیتے تو بیری کا حکم فرماتے، پھر خشک کیا جاتا میت کو کپڑے میں اور غسل دیا جاتا خالص پانی سے اور برتن کے اندر کا بچا ہوا پانی بھی اس پر ڈال دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11226، ترقيم محمد عوامة 11020)
Hadith No.: 11021 Musannaf Ibn Abi Shaibah
إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ ، أُبَيٍّ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِيسَى، عَنْ أُبَيٍّ ، قَالَ: " لَمَّا ثَقُلَ آدَمُ أَمَرَ بَنِيهِ أَنْ يَجِذُّوا مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ فجاؤوا، فَتَلَقَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ فَقَالُوا: ارْجِعُوا، فَقَدْ أَمَرَ اللَّهُ بِقَبْضِ أَبِيكُمْ، فَرَجَعُوا مَعَهُمْ، فَقَبَضُوا رُوحَهُ وَجَاءُوا مَعَهُمْ بِكَفَنِهِ وَحَنَّطُوهُ، وَقَالُوا لِبَنِيهِ:" احْضُرُوا فَاغْسِلُوهُ وَكَفِّنُوهُ وَحَنِّطُوهُ وَصَلُّوا عَلَيْهِ"، وَقَالُوا:" يَا بَنِي آدَمَ هَذِهِ سُنَّةٌ بَيْنَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابی سے مروی ہے کہ جب حضرت آدم کا آخری وقت آیا تو آپ نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ ان کے لئے جنت کے پھل لے کر آئیں، پس وہ چلے گئے، جب وہ فرشتوں سے ملے تو فرشتوں نے کہا، تم واپس لوٹو اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کی روح قبض کرنے کا حکم فرمایا ہے، وہ فرشتے ان کے ساتھ لوٹے اور ان کی روح قبض فرمائی اور وہ اپنے ساتھ کفن اور خوشبو لائے اور ان کے بیٹوں سے کہا، ان کے پاس حاضر ہو جاؤ، ان کو غسل دو، ان کو کفن دو اور خوشبو لگاؤ اور ان پر نماز پڑھو، پھر فرمایا اے بنی آدم! یہ تمہارے والد کی سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11227، ترقيم محمد عوامة 11021)
Hadith No.: 11022 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ الْأَحْمُسِيِّ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ وَكَانَتِ ابْنَتُهُ تَحْتَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ: " إذَا غَسَّلْتُمُوهُ فَلَا تُجْهِزُوهُ حَتَّى تُؤْذِنُونِي، فَآذَنَّاهُ، فَجَاءَ فَوَضَّأَهُ بِالْحَنُوطِ وُضُوءًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن جابر الاحمسی فرماتے ہیں کہ جب حضرت اشعث بن قیس کا انتقال ہوا، ان کی بیٹی حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں، حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا جب تم ان کو غسل دیدو تو مجھے بتائے بغیر ان کو کفن نہ پہنانا۔ ہم نے ان کو بتایا تو آپ نے ان کو خوشبو کے ساتھ وضو کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11228، ترقيم محمد عوامة 11022)
Hadith No.: 11023 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُبْدَأُ بَعْدَ الْوُضُوءِ بِغَسْلِ الرَّأْسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کو غسل دیتے وقت وضو کے بعد سر سے ابتدا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11229، ترقيم محمد عوامة 11023)
Hadith No.: 11024 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُوَضَّأُ الْمَيِّتَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يُغْسَلُ بِمَاءٍ، ثُمَّ يُغْسَلُ بِسِدْرٍ وَمَاءٍ، ثُمَّ يُغْسَلُ بِمَاءٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں پہلے میت کو نماز والا وضو کروایا جائے گا پھر پانی سے غسل دیا جائے گا، پھر پانی اور بیری سے غسل دیا جائے گا اور پھر پانی سے غسل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11230، ترقيم محمد عوامة 11024)
Hadith No.: 11025 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ زِيَادٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " يُوضَعُ الْكَافُورُ عَلَى مَوَاضِعِ سُجُودِ الْمَيِّتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میت کے سجدوں کی جگہ پر کافور لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11231، ترقيم محمد عوامة 11025)