☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في ثواب عيادة المريض
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← ما جاء في ثواب عيادة المريض
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 10937 مصنف ابن أبي شيبة
هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، خَالِدٌ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ فِي خُرْفَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَرْجِعَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثوبان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہ جنت کے میووں (باغات) میں ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ واپس لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11143، ترقيم محمد عوامة 10937)
حديث رقم: 10938 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ ، عَاصِمٍ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبِي الْأَشْعَثِ ، أَبِي أَسْمَاءَ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثوبان سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11144، ترقيم محمد عوامة 10938)
حديث رقم: 10939 مصنف ابن أبي شيبة
هُشَيْمٌ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَادَ مَرِيضًا لَمْ يَزَلْ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَجْلِسَ فَإِذَا جَلَسَ اغْتَمَسَ فِيهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہ مسلسل رحمت میں شامل رہتا ہے جب تک کہ وہ بیٹھ نہ جائے۔ اور جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو اس رحمت میں گھس جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11145، ترقيم محمد عوامة 10939)
حديث رقم: 10940 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، الْحَكَمِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: جَاءَ أَبُو مُوسَى إلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يَعُودُهُ، وَكَانَ شَاكِيًا فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: عَائِدًا جِئْتَ أَمْ شَامِتًا؟ فَقَالَ لَا، بَلْ عَائِدًا، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : أَمَا إذْ جِئْتَ عَائِدًا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " مَنْ أَتَى أَخَاهُ الْمُسْلِمَ يَعُودُهُ مَشَى فِي خُرَافَةِ الْجَنَّةِ حَتَّى يَجْلِسَ، فَإِذَا جَلَسَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ، وَإِنْ كَانَ غَدْوَةً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَإِنْ كَانَ مَسَاءً صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لائے، وہ بیماری کی وجہ سے تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ سے فرمایا: مزاج پرسی کے لئے تشریف لائے ہیں یا دوسرے کی مصیبت پر خوش ہونے کے لئے؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ مزاج پرسی کے لئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا اگر آپ مزاج پرسی کئے ے تشریف لائے ہیں تو میں نے خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ فرماتے ہیں جو شخص مسلمان کی عیادت کے لئے آتا ہے وہ جنت کے پھلوں (باغات) میں چلتا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے، پھر جب بیٹھ جاتا ہے تو اس کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر وہ صبح کے وقت آتا ہے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہیں اور اگر وہ شام کے وقت آتا ہے تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لئے دعائے مغفرت فرماتے رہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11146، ترقيم محمد عوامة 10940)
حديث رقم: 10941 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ بَعْضِ آلِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّهُ أَتَى عَلِيًّا، فَقَالَ لَهُ: مَا جَاءَ بِكَ، أَجِئْتَ عَائِدًا؟ قَالَ: مَا عَلِمْتُ لِأَحَدٍ مِنْكُمْ بِشَكْوَى فَقَالَ: بَلَى الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ : " مَنْ عَادَ مَرِيضًا نَهَارًا صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ عَادَ لَيْلًا صَلَّى عَلَيْهِ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ حَتَّى يُصْبِحَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ بن مرثد آل ابو موسیٰ اشعری سے روایت کرتے ہیں کہ وہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ سے فرمایا آپ کیوں تشریف لائے؟ کیا آپ مزاج پرسی کیلئے تشریف لائے ہیں؟ آپ نے فرمایا مجھے نہیں معلوم کہ تم میں سے کوئی بیمار ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں حسن بن علی رضی اللہ عنہ (بیمار ہیں) پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت مریض کی عیادت کی اس کیلئے ستر ہزار فرشتے شام تک دعائے مغفرت فرماتے ہیں، اور جو شام کے وقت مریض کی عیادت کرتا ہے اس کیلئے ستر ہزار فرشتے صبح تک دعائے مغفرت فرماتے رہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11147، ترقيم محمد عوامة 10941)
حديث رقم: 10942 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: " حُدِّثْتُ أَنَّ الرَّجُلَ إذَا عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ خَوْضًا فَإِذَا جَلَسَ اسْتَنْقَعَ فِيهَا اسْتِنْقَاعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن خالد سے مروی ہے کہ جب کوئی شخص مریض کی عیادت کرتا ہے تو وہ رحمت میں مسلسل غرق رہتا ہے، پھر جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو وہ اس رحمت سے خوب سیراب ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11148، ترقيم محمد عوامة 10942)
حديث رقم: 10943 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، بَشَّارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا بَشَّارُ بْنُ أَبِي سَيْفٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَادَ مَرِيضًا أَوْ أَمَاطَ أَذًى عَنْ طَرِيقٍ فَحَسَنَتُهُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ بن جراح سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا راستہ سے تکلیف دہ چیز کو دور کیا اس کی نیکی دس گنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11149، ترقيم محمد عوامة 10943)
حديث رقم: 10944 مصنف ابن أبي شيبة
لِلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى الْجُهَنِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّ أَبَا مُوسَى انْطَلَقَ عَائِدًا لِلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ:" أَعَائِدًا جِئْتَ أَوْ زَائِرًا؟" قَالَ: لَا، بَلْ زَائِرًا قَالَ:" أَمَا إنَّهُ لَا يَمْنَعُنِي، وَإِنْ كَانَ فِي نَفْسِكَ مَا فِي نَفْسِكَ، أَنْ أُخْبِرَكَ أَنَّ الْعَائِدَ إذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ يَعُودُ مَرِيضًا كَانَ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ خَوْضًا، فَإِذَا انْتَهَى إلَى الْمَرِيضِ فَجَلَسَ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ حَتَّى يَرْجِعَ مِنْ عندِ الْمَرِيضِ وَيَرْجِعُ يُشَيِّعُهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ نَهَارَهُ أَجْمَعَ، وَإِنْ كَانَ لَيْلًا كَانَ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ حَتَّى يُصْبِحَ وَلَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابو بردہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی مزاج پرسی کیلئے تشریف لے گئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کیا آپ زیارت کے لیے تشریف لائے ہیں یا عیادت کے لئے؟ انہوں نے جواب دیا کہ زیارت کے لیے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ کے دل میں جو کچھ بھی ہے بہرحال وہ یعنی دل کا خیال مجھ کو یہ بات بیان کرنے سے نہیں روک سکتا کہ مریض کی مزاج پرسی کرنے والا جب گھر سے مریض کی عیادت کے لئے نکلتا ہے تو اس کو رحمت ڈھانپ لیتی ہے وہ رحمت میں گھس جاتا ہے اور جب وہ مریض کے پاس پہنچ کر بیٹھ جاتا ہے تو پھر رحمت اس کو ڈھانپ لیتی ہے اور وہ رحمت میں غرق ہوجاتا ہے اور جب وہ مریض کی عیادت کر کے واپس آتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے لیے تمام دن مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور اگر وہ رات کو عیادت کرتا ہے تب بھی اس کو یہ مقام و مرتبہ حاصل رہتا ہے یہاں تک کہ صبح ہوجائے اور اس کے لئے جنت کے میوے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11150، ترقيم محمد عوامة 10944)