☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صدقۃ الفطر یوم عید سے ایک دو دن قبل ادا کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← صدقۃ الفطر یوم عید سے ایک دو دن قبل ادا کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 10896 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُسَاوِرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يُعَجِّلَ الرَّجُلُ صَدَقَةَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مساور سے مروی ہے کہ حضرت حسن صدقۃ الفطر کو یوم عید سے ایک دو دن قبل ادا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11102، ترقيم محمد عوامة 10896)
حدیث نمبر: 10897 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" كَانَ إذَا جَلَسَ مَنْ يَقْبِضُ الْفِطْرَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ یوم فطر سے ایک دو دن پہلے صدقۃ الفطر لینے والا بیٹھ جاتا تو اس کو ایک دو دن پہلے ہی صدقۃ الفطر ادا کیا جاتا۔ اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج والی بات نہ سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11103، ترقيم محمد عوامة 10897)