☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مجوس سے جزیہ وصول کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← مجوس سے جزیہ وصول کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 10869 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، أَشْعَثَ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: " أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجوسیوں کے ہر بالغ سے ایک دینار جزیہ وصول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11076، ترقيم محمد عوامة 10869)
حدیث نمبر: 10870 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، عُمَرُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ وَهُوَ فِي مَجْلِسٍ بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ: مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ بِالْمَجُوسِ وَلَيْسُوا بِأَهْلِ كِتَابٍ! فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور منبر رسول کے درمیان مجلس میں تشریف فرما تھے، فرمانے لگے مجھے نہیں معلوم کہ مجوسیوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے حالانکہ وہ اہل کتاب میں سے بھی نہیں ہیں؟ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے فرمایا کہ میں نے خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا معاملہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11077]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11077، ترقيم محمد عوامة 10870)