☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
زکوٰۃ (صدقہ) وصول کرنے والا اونٹ والے سے رسی بھی لے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← زکوٰۃ (صدقہ) وصول کرنے والا اونٹ والے سے رسی بھی لے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 10857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: " مِنَ السُّنَّةِ فِي الصَّدَقَةِ أَنْ يُؤْخَذَ مَعَ كُلِّ بَعِيرٍ عِقَالٌ، وَمَعَ كُلِّ بَعِيرَيْنِ عِقَالَانِ وَقَرْنَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا ہر اونٹ کے ساتھ رسی (جس کے ساتھ اس کو باندھا جاتا ہے) بھی لے گا اور دو اونٹوں کے ساتھ دو پاؤں باندھنے والی رسیاں اور ایک دوسری رسی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11064، ترقيم محمد عوامة 10857)
حدیث نمبر: 10858 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ : " لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا مِمَّا أَعْطَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَجَاهَدْتُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ارشاد فرمایا: اگر وہ لوگ مجھے رسی کا ایک ٹکڑا ادا کرنے سے بھی انکار کردیں جو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا کرتے تھے تو میں ان کے خلاف جہاد کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11065، ترقيم محمد عوامة 10858)