☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات کے نزدیک تیس سے کم گائے ہوں تو ان پر بھی زکوٰۃ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات کے نزدیک تیس سے کم گائے ہوں تو ان پر بھی زکوٰۃ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 10851 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: " فِي كُلِّ عَشَرَةٍ مِنَ الْبَقَرِ شَاةٌ، وَفِي كُلِّ عِشْرِينَ شَاتَانِ، وَفِي كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شہر بن حوشب فرماتے ہیں کہ دس گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے اور بیس پر دو بکریاں اور تیس پر ایک تبیعہ ہے۔ (گائے کا وہ بچہ جو ایک سال کا ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11058، ترقيم محمد عوامة 10851)
حدیث نمبر: 10852 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، دَاوُدَ ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، أَشْيَاخًا
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: اسْتُعْمِلْتُ عَلَى صَدَقَاتِ عَكٍّ، فَلَقِيتُ أَشْيَاخًا مِمَّنْ صَدَّقَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَأَلْتهمْ فَاخْتَلَفُوا عَلَيَّ، فَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: " اجْعَلْهَا مثل صَدَقَةِ الْإِبِلِ"، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ:" فِي ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ"، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ:" فِي أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةٌ مُسِنَّةٌ."
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن خالد فرماتے ہیں کہ میری ملاقات ان بزرگوں سے ہوئی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں گائے کی زکوٰۃ وصول فرمایا کرتے تھے۔ ان سب نے مجھ سے اختلاف کیا (ہر ایک نے دوسرے سے علیحدہ بات کی) ان میں سے بعض حضرات نے فرمایا: اونٹوں کی مثل اس میں وصول کرو۔ اور بعض نے فرمایا تین گائیوں پر ایک تبیع وصول کرو اور بعض حضرات نے فرمایا چالیس گائیوں پر ایک مسنہ (وہ گائے کا بچہ جو تین سال کا ہو) وصول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11059، ترقيم محمد عوامة 10852)