☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کا نہ جانتے ہوئے کسی غنی کو زکوٰۃ ادا کر دینا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← آدمی کا نہ جانتے ہوئے کسی غنی کو زکوٰۃ ادا کر دینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 10646 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يَدْفَعُ زَكَاتَهُ إلَى فَقِيرٍ ثُمَّ يَتَبَيَّنْ لَهُ أَنَّهُ غَنِيٌّ؟ قَالَ:" أَجْزَأَ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے پوچھا گیا کہ آدمی کسی فقیر کو زکوٰۃ ادا کر دے بعد میں معلوم ہو کہ وہ تو غنی ہے (تو کیا حکم ہے؟) آپ نے فرمایا اس کی طرف سے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10845، ترقيم محمد عوامة 10646)
حدیث نمبر: 10647 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي الرَّجُلِ يُعْطِي زَكَاتَهُ الْغَنِيَّ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ؟ قَالَ:" لَا يُجْزِئُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے پوچھا گیا کہ آدمی کسی غنی کو نہ جانتے ہوئے زکوٰۃ ادا کر دے تو؟ آپ نے فرمایا یہ کافی نہیں ہے۔ (دوبارہ ادا کرنا ہوگی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10846، ترقيم محمد عوامة 10647)