☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کے پاس سامان ہو جس پر سال گذر جائے اس پر زکوٰۃ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← آدمی کے پاس سامان ہو جس پر سال گذر جائے اس پر زکوٰۃ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 10557 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنْ أَبَا عَمْرِو بْنَ حِمَاسٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ حِمَاسًا كَانَ يَبِيعُ الْأُدُمَ وَالْجِعَابَ، وَأَنَّ عُمَرَ ، قَالَ لَهُ:" يَا حِمَاسُ , أَدِّ زَكَاةَ مَالِكَ" , فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا لِي مَالٌ إنَّمَا أَبِيعُ الْأُدُمَ وَالْجِعَابَ , فَقَالَ:" قَوِّمْهُ وَأَدِّ زَكَاتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو بن حماس فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت حماس سالن اور تیروں کے تھیلوں کی بیع کرتے تھے۔ ایک مرتبہ حضرت عمر نے ان سے فرمایا: اے حماس اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرو۔ انہوں نے عرض کیا خدا کی قسم میرے پاس تو کوئی مال نہیں ہے۔ میں تو سالن اور تیروں کا ترکش بیچتا ہوں۔ آپ نے فرمایا ان کی قیمت لگاؤ اور اس پر زکوٰۃ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10751، ترقيم محمد عوامة 10557)
حدیث نمبر: 10558 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَعَبْدَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَمْرِو بْنِ حِمَاسٍ، أَنَّ أَبَاهُ حِمَاسًا، كَانَ يَبِيعُ الْأُدُمَ وَالْجِعَابَ، وَأَنَّ عُمَرَ، قَالَ لَهُ:" ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حماس سے مروی ہے کہ میرے والد حضرت حماس سالن اور ترکش بیچا کرتے تھے۔ باقی حدیث اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10752، ترقيم محمد عوامة 10558)
حدیث نمبر: 10559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ اشْتَرَى مَتَاعًا فَحَلَّتْ فِيهِ الزَّكَاةُ فَقَالَ:" يُزَكِّيهِ بِقِيمَتِهِ يَوْمَ حَلَّتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے سامان خریدا کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے فرمایا اسکی قیمت کا حساب لگا کر اس دن سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی جس دن اس پر زکوٰۃ آئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10753، ترقيم محمد عوامة 10559)
حدیث نمبر: 10560 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الْعُرُوضِ زَكَاةٌ إلَّا فِي عَرْضَ فِي تِجَارَةٍ فَإِنَّ فِيهِ زَكَاةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سامان پر زکوٰۃ تب تک نہیں ہے جب تک کہ وہ سامان تجارت کے لیے نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10754، ترقيم محمد عوامة 10560)
حدیث نمبر: 10561 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " فِي الْمَتَاعِ يُقَوَّمُ ثُمَّ تُؤَدَّى زَكَاتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ سامان کی قیمت لگائی جائے گی پھر اس پر زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10755، ترقيم محمد عوامة 10561)
حدیث نمبر: 10562 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الرَّجُلِ" يَشْتَرِي الْمَتَاعَ فَيَمْكُثُ السِّنِينَ يُزَكِّيهِ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے سامان خریدا پھر وہ سامان دو سال تک اس کے پاس رہا کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10756، ترقيم محمد عوامة 10562)
حدیث نمبر: 10563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كُلُّ شَيْءٍ أُرِيدَ بِهِ التِّجَارَةُ فَفِيهِ الزَّكَاةُ، وَإِنْ كَانَ لَبِنًا أَوْ طِينًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو تجارت کیلئے ہو اس پر زکوٰۃ ہے خواہ وہ دودھ ہو یا مٹی ہو۔ اور حضرت حکم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10757، ترقيم محمد عوامة 10563)