☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے رخصت دی ہے کہ بادشاہ کو اگر زکوٰۃ ادا نہ کرے تو بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات نے رخصت دی ہے کہ بادشاہ کو اگر زکوٰۃ ادا نہ کرے تو بھی زکوٰۃ ادا ہو جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 10306 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ النُّعْمَانِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الزَّكَاةِ، فَقَالَ:" ادْفَعْهَا إلَى الْإِمَامِ" وَقَالَ:" الْإِمَامُ الْقُرْآنُ" وَكَانَ يُخْفِي ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک شخص نے زکوٰۃ کے متعلق دریافت فرمایا (کہ کس کو زکوٰۃ ادا کروں؟) آپ نے فرمایا بادشاہ اور امام کو جس کے اوصاف قرآن میں ہیں اور وہ اس ادائے زکوٰۃ کو مخفی رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10492، ترقيم محمد عوامة 10306)
حدیث نمبر: 10307 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَالْحَسَنِ، قَالَا:" ضَعْهَا مَوَاضِعَهَا وَأَخْفِهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ کو ان کے مواضع (ادا کرنے کی جگہ) پر ادا کرو اور اس کو مخفی رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10493، ترقيم محمد عوامة 10307)
حدیث نمبر: 10308 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُتْبَةَ الْكِنْدِيِّ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" ضَعْهَا فِي الْفُقَرَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ فقراء کو ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10494، ترقيم محمد عوامة 10308)
حدیث نمبر: 10309 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِي يَحْيَى، قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، عَنِ الصَّدَقَةِ، قَالَ:" هِيَ إلَى وُلَاةِ الْأَمْرِ" قَالَ: فَإِنَّ الْحَجَّاجَ يَبْنِي بِهَا الْقُصُورَ وَيَضَعُهَا فِي غَيْرِ مَوَاضِعِهَا قَالَ:" ضَعْهَا حَيْثُ أُمِرْتَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن ابو یحییٰ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ زکوٰۃ کس کو ادا کریں؟ آپ نے فرمایا اولی الامر کو (امراء اور بادشاہوں کو) سوال کرنے والے نے عرض کیا کہ حجاج بن یوسف تو (جو کہ امیر ہے) ان پیسوں سے اپنے لئے محل تعمیر کروائے گا اور اسکو موقع محل کے علاوہ (اپنی خواہشات کے مطابق) استعمال کرے گا؟ آپ نے جوابا ارشاد فرمایا: تمہیں جس طرح حکم دیا گیا ہے تم اس پر عمل کرو (اسکا وبال اس پر ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10495، ترقيم محمد عوامة 10309)
حدیث نمبر: 10310 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" إنْ دَفَعَهَا إلَيْهِمْ أَجْزَأَ عنهُ، وَإِنْ قَسَمَهَا أَجْزَأَ عنهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر تو زکوٰۃ (امرائ) کو ادا کر دے تو بھی ٹھیک ہے اور اگر تو خود (مستحقین کو) تقسیم کر دے تو بھی ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10496، ترقيم محمد عوامة 10310)
حدیث نمبر: 10311 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرِ عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الزَّكَاةِ، فَقَالَ:" ادْفَعْهَا إلَيْهِمْ" ثُمَّ سَأَلْتُهُ بَعْدُ فَقَالَ:" لَا تَدْفَعْهَا إلَيْهِمْ، فَإِنَّهُمْ قَدْ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت فرمایا کہ زکوٰۃ کس کو ادا کروں؟ آپ نے فرمایا امراء کو ادا کرو۔ پھر میں نے کچھ عرصہ بعد دوبارہ یہی سوال پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ امراء کو ادا نہ کرو وہ نمازوں کا خیال نہیں رکھتے اور نمازوں کو ضائع (قضا) کردیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10497، ترقيم محمد عوامة 10311)
حدیث نمبر: 10312 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِزَكَاةِ مَالِهِ إلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ:" تَأْخُذُ مِنْ عَطَائِنَا شَيْئًا" قَالَ: لَا، قَالَ:" لَا نَجْمَعُ عَلَيْكَ أَنْ لَا نُعْطِيَكَ وَنَأْخُذُ مِنْكَ"، فَأَمَرَهُ أَنْ يَقْسِمَهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک شخص زکوٰۃ کا مال لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کے پاس آیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تو ہماری عطا میں سے کچھ لیتا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ نہیں۔ آپ نے فرمایا ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ ہم تجھے تو کچھ نہ دیں لیکن تجھ سے لیں۔ پھر آپ نے اسے حکم دیا کہ زکوٰۃ کو تقسیم کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10498، ترقيم محمد عوامة 10312)