☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في زكاة الرجل يخرج الطعام من أرضه فيزكيه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزكاة← ما قالوا في زكاة الرجل يخرج الطعام من أرضه فيزكيه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 10204 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ ثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يُخْرِجُ لَهُ الطَّعَامَ مِنْ أَرْضِهِ فَيُزَكِّيهِ ثُمَّ يَمْكُثُ عندَهُ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ فَلَا يُزَكِّيهِ، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَبِيعَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن طاوس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ زمین کی کھیتی جب نکالی جاتی تو وہ اس میں سے زکوٰۃ ادا کردیتے پھر اس کے بعد دو تین سال تک اسکو فروخت کرنے کے ارادے سے زکوٰۃ نہ نکالتے بلکہ ٹھہرے رہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10388، ترقيم محمد عوامة 10204)
Hadith No.: 10205 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، كَتَبَ: " إذَا أُخِذَ مِنَ الزَّرْعِ الْعُشْرُ فَلَيْسَ فِيهِ زَكَاةٌ وَإنْ مَكَثَ عَشْرَ سِنِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی جعفر سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے (زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو) لکھا جب کھیتی سے عشر وصول کرلیا جائے تو پھر اس پر زکوٰۃ نہیں ہے اگرچہ وہ دس سال تک ٹھہری رہے (باقی رہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10389، ترقيم محمد عوامة 10205)
Hadith No.: 10206 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا أَخْرَجَ صَدَقَةَ الزَّرْعِ وَالتَّمْرِ وَكُلِّ شَيْءٍ أَنْبَتَتِ الْأَرْضُ فَلَيْسَ فِيهِ زَكَاةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کھیتی، کھجور اور ہر وہ چیز جو زمین اگاتی ہے اس پر عشر وصول کرلیا جائے تو پھر اس پر زکوٰۃ نہیں ہے یہاں تک کہ اس پر سال گذر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10390، ترقيم محمد عوامة 10206)
Hadith No.: 10207 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: طَعَامٌ أُمْسِكُهُ أُرِيدُ أَكْلَهُ فَيَحُولُ عَلَيْهِ الْحَوْلُ , قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْكَ فِيهِ صَدَقَةٌ، لَعَمْرِي إنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِكَ نَبْتَاعُ الطَّعَامَ وَمَا نُزَكِّيهِ فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ بَيْعَهُ فَزَكِّهِ إذَا بِعْتَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ: ہم کھانا اپنے پاس جمع رکھتے ہیں کھانے کی نیت سے اس پر سال گذر جاتا ہے (اس کا کیا حکم ہے)؟ آپ نے فرمایا اس کا آپ پر زکوٰۃ نہیں ہے پھر فرمایا میری زندگی کی قسم ہم لوگ اس طرح کرتے ہیں کہ کھانا خریدتے ہیں اور اس کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتے، جب آپ کھانا فروخت کرنے کی نیت سے خریدو تو اس پر زکوٰۃ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10391، ترقيم محمد عوامة 10207)
Hadith No.: 10208 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ لِي عَبْدُ الْكَرِيمِ:" فِي الْحَرْثِ إذَا أَعْطَيْتَ زَكَاتَهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ فَحَالَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ عِنْدَكَ فَلَا تُزَكِّهِ حَسْبُكَ الْأُولَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے عبد الکریم نے فرمایا: جب تم کھیتی کی زکوٰۃ ایک بار ادا کردو پھر تمہارے پاس پڑی پڑی اس پر سال گذر جائے تو اس پر دوبارہ زکوٰۃ ادا مت کرنا بلکہ وہ پہلی زکوٰۃ ہی آپ کیلئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10392، ترقيم محمد عوامة 10208)