☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا فيما يسقى سيحا وبالدوالي
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← ما قالوا فيما يسقى سيحا وبالدوالي
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 16
حديث رقم: 10173 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَا سُقِيَ سَيْحًا فَفِيهِ الْعُشْرُ وَمَا سُقِيَ بِالْغَرْبِ فَفِيهِ نِصْفُ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمروبن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس زمین کو جاری پانی سے سیراب کیا ہو اس پر عشر ہے اور جس زمین کو اونٹوں سے پانی نکال کر سیراب کیا ہو اس پر نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10353، ترقيم محمد عوامة 10173)
حديث رقم: 10174 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الْأَجْلَحِ ، الشَّعْبِيِّ , عَنْ أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ , عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى الْيَمَنِ: " يُؤْخَذُ مِمَّا سَقَتِ السَّمَاءُ وَسُقِيَ بِالْغَيْلِ مِنَ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ الْعُشْرُ وَمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي نِصْفُ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن والوں کو لکھا کہ: جس زمین کو آسمان سیراب کرے یا جاری پانی سیراب کرے، گندم، جو، کشمش اور کھجور ہوں تو اس پر عشر ہے اور جس زمین کو اونٹوں کے ذریعہ پانی نکال کر سیراب کیا گیا ہو اس پر نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10354، ترقيم محمد عوامة 10174)
حديث رقم: 10175 مصنف ابن أبي شيبة
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى مُعَاذٍ بِالْيَمَنِ:" أَنَّ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ أَوْ سُقِيَ غَيْلًا الْعُشْرَ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالْغَرْبِ وَالدَّالِيَةِ نِصْفَ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ کو یمن میں لکھا: جس زمین کو آسمان یا جاری پانی سیراب کرے اس پر عشر ہے اور جس زمین کو اونٹوں کے ذریعہ یا ڈولوں کے ذریعہ سیراب کیا جائے اس پر نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10355، ترقيم محمد عوامة 10175)
حديث رقم: 10176 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، هَمَّامٍ ، قَتَادَةَ ، صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، قَالَ: " سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ أَوِ الْعَيْنُ السَّائِحَةُ وَمَاءُ الْغَيْلِ أَوْ كَانَ بَعْلًا الْعُشْرَ كَامِلًا، وَمَا سُقِيَ بِالرِّشَاءِ فَنِصْفَ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن ابو الخلیل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طریقہ جاری فرمایا کہ جس زمین کو آسمان کا پانی، یا جاری چشمہ، اونٹوں کے ذریعہ سیراب کیا جائے یا پھر اس زمین کو پانی کی ضرورت نہیں ہے وہ زمین کی تری سے پانی حاصل کرتی ہے ان سب پر کامل عشر ہے اور جس زمین کو رسی (ڈول) کے ذریعہ سیراب کیا جائے اس زمین پر نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10356، ترقيم محمد عوامة 10176)
حديث رقم: 10177 مصنف ابن أبي شيبة
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ , قَالَ: " فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ أَوْ كَانَ سَيْحًا الْعُشْرُ، وَمَا سُقِيَ بِالدَّالِيَةِ فَنِصْفُ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس زمین کو آسمان کا پانی یا جاری پانی سیراب کرے اس پر عشر ہے اور جس زمین کو ڈول کے ساتھ سیراب کیا جائے اس پر نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10357، ترقيم محمد عوامة 10177)
حديث رقم: 10178 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: " سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ أَوْ سُقِيَ الْغَيْلُ وَكَانَ بَعْلًا الْعُشْرَ كَامِلًا، وَمَا سُقِيَ بِالرِّشَاءِ فَنِصْفَ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طریقہ جاری فرمایا کہ جس زمین کو بارش یا جاری چشمہ یا اونٹوں کے ذریعہ سیراب کیا جائے یا پھر اس زمین کو پانی کی ضرورت نہیں ہے وہ زمین کی تری سے پانی حاصل کرتی ہے ان سب پر کامل عشر ہے اور جس زمین کو رسی (ڈول) کے ذریعہ سیراب کیا جائے اس زمین پر نصف عشر ہے اور حضرت قتادہ کہا کرتے تھے کہ جن پھلوں کو کیل کیا جاتا ہے ان میں عشر یا نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10358، ترقيم محمد عوامة 10178)
حديث رقم: 10179 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" صَدَقَةُ الثِّمَارِ وَالزَّرْعِ وَمَا كَانَ مِنْ نَخْلٍ أَوْ زَرْعٍ مِنْ حِنْطَةٍ أَوْ شَعِيرٍ أَوْ سُلْتٍ مِمَّا كَانَ بَعْلًا أَوْ يُسْقَى بِنَهْرٍ أَوْ يُسْقَى بِالْعَيْنِ أَوْ عَثَرِيًّا يُسْقَى بِالْمَطَرِ فَفِيهِ الْعُشْرُ، مِنْ كُلِّ عَشَرَةٍ وَاحِدٌ، وَمَا كَانَ مِنْهُ يُسْقَى بِالنَّضْحِ فَفِيهِ نِصْفُ الْعُشْرِ، وَفِي كُلِّ عِشْرِينَ وَاحِدٌ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ پھلوں پر زکوٰۃ اور کھیتی کی زکوٰۃ خواہ وہ کھجور ہو، گندم ہو یا جو ہو یا جو کی ہی کوئی نوع، یا پھر اسکو نہر سے سیراب کیا جاتا ہو یا چشمے کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہو یا اسکو بارش کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہو ان پر عشر ہے یعنی دس پر ایک، اور جس زمین کو ڈول سے سیراب کیا جاتا ہو اس پر نصف عشر ہے یعنی بیس پر ایک، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حارث بن عبد کلال اور دوسرے حضرات کو یمن میں لکھ کر بھیجا تھا کہ مؤمنین کے وہ اموال (زمین) جن کو چشمہ کے پانی سے سیراب کیا جائے یا آسمان کے پانی سے سیراب کیا جائے اس پر عشر ہے اور جس کو سیراب کیا جائے ڈول سے اس پر نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10360، ترقيم محمد عوامة 10179)
حديث رقم: 10180 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: فِيمَا يُسْقَى بِالْكَظَائِمِ مِنْ نَخْلٍ أَوْ عنبٍ أَوْ حَبٍّ، قَالَ:" الْعُشْرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ جس زمین کو کنوؤں کے پانی سے نالی نکال کر سیراب کیا جائے کھجور ہو، انگور ہو یا دوسری کھیتی (دانے) ہو اس کا ایک حکم ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا اس پر عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10362، ترقيم محمد عوامة 10180)
حديث رقم: 10181 مصنف ابن أبي شيبة
مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: " فِيهَا الْعُشْرُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے ابو زبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر سے سنا ہے کہ اس میں عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10363، ترقيم محمد عوامة 10181)
حديث رقم: 10182 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَاءٍ فَكَمْ فِيمَا كَانَ بَعْلا مِنْ نَخْلٍ أَوْ عَثَرِيٍّ مِنْ حَبٍّ أَوْ حَرْثٍ قَالَ: الْعُشْرُ قَالَ: قُلْتُ: فِيمَا يُسْقَى غَيْلًا مِنْ نَخْلٍ أَوْ عنبٍ أَوْ حَبٍّ، قَالَ:" الْعُشْرُ" قَالَ: قُلْتُ: فِيمَا يُسْقَى بِالدَّلْوِ وَبِالْمَنَاضِحِ قَالَ:" نِصْفُ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ جس کھجور (کے باغ کو) کو بغیر مشقت کے سیراب کیا جائے یا کھیتی اور دانے کو بارش کے پانی سے سیراب کیا جائے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے جواب ارشاد فرمایا کہ عشر۔ میں نے عرض کیا کہ کھجور، انگور اور دانے کو اگر جاری پانی سے سیراب کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے جواب ارشاد فرمایا کہ عشر ہے، میں نے عرض کیا کہ جس زمین کو ڈول اور اونٹوں سے سیراب کیا جائے اس کا حکم ہے؟ آپ نے جواب ارشاد فرمایا کہ نصف عشر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10364، ترقيم محمد عوامة 10182)
حديث رقم: 10183 مصنف ابن أبي شيبة
جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ قَالَ: " نِصْفُ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ ابو زبیر نے مجھے خبر دی کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10365، ترقيم محمد عوامة 10183)
حديث رقم: 10184 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ: " لَا يُوَقِّتُ فِي الثَّمَرَةِ شَيْئًا، وَيَقُولُ الْعُشْرُ وَنِصْفُ الْعُشْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معمر سے مروی ہے کہ حضرت امام زہری پھلوں میں کوئی چیز موقت نہیں فرماتے۔ فرماتے ہیں کہ عشر یا نصف عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10366، ترقيم محمد عوامة 10184)
حديث رقم: 10185 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، مِثْلَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10367، ترقيم محمد عوامة 10185)
حديث رقم: 10186 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: كَتَبَ بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إلَى أَهْلِ الْيَمَنِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے یمن والوں کو بھی اسی طرح (کا حکم) لکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10368، ترقيم محمد عوامة 10186)
حديث رقم: 10187 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالْعنبِ إذَا كَانَ خَمْسَةَ أَوْسَاقٍ وَذَلِكَ ثَلَاثِمِائَةِ صَاعٍ فَفِيهِ نِصْفُ الْعُشْرِ إذَا كَانَ يُسْقَى، وَمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْعَيْنُ فَفِيهِ الْعُشْرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ گندم، جو، کھجور اور انگور جب پانچ وسق ہوں، پانچ وسق تین سو صاع بنتے ہیں تو اگر ان کو خود سیراب کیا جاتا ہو تو ان پر نصف عشر ہے اور اگر آسمان یا چشمہ کے پانی سے سیراب ہوتے ہوں تو اس پر عشر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10369، ترقيم محمد عوامة 10187)
حديث رقم: 10188 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، كَانَ يُفْتِي فِي صَدَقَةِ الزَّرْعِ وَالثِّمَارِ وَمَا كَانَ فِيهَا يَشْرَبُ بِالنَّهْرِ أَوِ الْعَيْنِ أَوْ عَثَرِيٍّ أَوْ بَعْلٍ فَإِنَّ صَدَقَةَ الْعُشُورِ مِنْ كُلِّ عَشْرَةٍ وَاحِدٌ، وَمَا كَانَ مِنْهَا يُسْقَى بِالْإِنْضَاحِ فَإِنَّ صَدَقَتَهُ نِصْفُ الْعُشُورِ فِي كُلِّ عِشْرِينَ وَاحِدٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ پھلوں اور کھیتی کی زکوٰۃ کے بارے میں فتوٰی دیا کرتے تھے کہ جس کو نہر یا چشمہ کے پانی یا بارش کے پانی سے یا اونٹ کے ذریعہ سیراب کیا جائے اس پر زکوٰۃ عشر ہے یعنی ہر دس پر ایک اور جس کو تالاب کے ذریعہ سے سیراب کیا جائے (پانی اٹھا اٹھا کر لا کر سیراب کیا جائے) تو اس پر زکوٰۃ نصف عشر ہے یعنی ہر بیس پر ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10370، ترقيم محمد عوامة 10188)