☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما لا يجوز في الصدقة ولا يأخذ المصدق
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← ما لا يجوز في الصدقة ولا يأخذ المصدق
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 10091 مصنف ابن أبي شيبة
عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابَ الصَّدَقَةِ فَقَرَنَهُ بِسَيْفِهِ، أَوْ قَالَ بِوَصِيَّتِهِ، فَلَمْ يُخْرِجْهُ إلَى عُمَّالِهِ حَتَّى قُبِضَ، عَمِلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى هَلَكَ، ثُمَّ عَمِلَ بِهِ عُمَرُ: " لَا يُؤْخَذُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ وَلَا ذَاتُ عَوَارٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکامات لکھوائے اور ان اپنی تلوار کے ساتھ رکھا یا وصیت کے ساتھ، پھر ان کو دوبارہ زکوٰۃ وصول کرنے والوں کیلئے نہیں نکالا یہاں تک کہ آپ دار فانی سے کوچ کر گئے، آپ کی وفات کے بعد حضرت صدیق اکبر اس پر عمل کرتے رہے یہاں تک کہ آپ بھی رخصت ہوگئے، پھر حضرت عمر اس پر عمل پیرا رہے۔ (اس میں لکھا تھا کہ) زکوٰۃ وصول کرنے والا بوڑھا اور عیب دار جانور وصول نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10266، ترقيم محمد عوامة 10091)
حديث رقم: 10092 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا يَأْخُذُ الْمُصَدِّقُ هَرِمَةً وَلَا ذَاتَ عَوَارٍ وَلَا تَيْسًا إلَّا أَنْ يَشَاءَ الْمُصَدِّقُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا بوڑھا اور عیب دار (کانا) جانور وصول نہ کرے اور نہ ہی وہ بکری کا بچہ جو بکرا بن گیا ہو ہاں اگر زکوٰۃ وصول کرنے والا چاہے تو (ان کو وصول کرسکتا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10267، ترقيم محمد عوامة 10092)
حديث رقم: 10093 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَيْسَ لِلْمُصَدِّقِ هَرِمَةٌ وَلَا ذَاتُ عَوَارٍ وَلَا جَدَّاءَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا بوڑھا اور عیب دار جانور وصول نہیں کرے گا اور نہ ہی وہ جانور جس کا دودھ نہ آتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10268، ترقيم محمد عوامة 10093)
حديث رقم: 10094 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ السَّلَامِ ، لَيْثٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَيْسَ لِلْمُصَدِّقِ هَرِمَةٌ وَلَا ذَاتُ عَوَارٍ وَلَا جَدَّاءُ إلَّا أَنْ يَشَاءَ الْمُصَدِّقُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا بوڑھا جانور عیب دار جانور اور وہ جانور جس کا دودھ نہ آتا ہو وہ وصول نہیں کرے گا ہاں اگر وہ خود چاہے تو لے سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10269، ترقيم محمد عوامة 10094)
حديث رقم: 10095 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: " لَا يُجْزِي فِي الصَّدَقَةِ ذَاتُ عَوَارٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن یسار سے سنا وہ ارشاد فرماتے تھے کہ زکوٰۃ وصول کرنے والے کیلئے جائز نہیں ہے کہ وہ عیب دار جانور وصول کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10270، ترقيم محمد عوامة 10095)
حديث رقم: 10096 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: " لَا يُؤْخَذُ فِي الصَّدَقَةِ الْعَجْفَاءُ وَلَا الْعَوْرَاءُ وَلَا الْجَرْبَاءُ وَلَا الْعَرْجَاءُ الَّتِي لَا تَتْبَعُ الْغَنَمَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن میمون ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ (وصول کرنے والا) کمزور جانور کو، عیب دار جانور کو، خارشی جانور کو اور اس طرح لنگڑا جانور جو بکریوں کے پیچھے نہ چل سکتا ہو ان کو وصول نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10271، ترقيم محمد عوامة 10096)