☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
’’گائے کی زکوٰۃ کتنی ہے اس کا بیان‘‘
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← ’’گائے کی زکوٰۃ کتنی ہے اس کا بیان‘‘
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 10013 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ السَّلَامِ ، خُصَيْفٍ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فِي ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تیس گائے ہوجائیں تو اس پر زکوٰۃ ایک تبیع (ایک سالہ نر) یا تبیعہ (یا ایک سال کا مادہ) ہے اور چالیس گائے پہ ایک مسنہ (گائے کا بچہ جو دو سال کا ہوجائے) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10184، ترقيم محمد عوامة 10013)
حدیث نمبر: 10014 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، مَسْرُوقٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ:" أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ کو جب یمن بھیجا تو ان کو حکم دیا کہ تیس گائیوں پہ ایک تبیع یا تبیعہ زکوٰۃ وصول کرنا اور چالیس پر ایک مسنہ وصول کرنا اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار لینا یا دینار کے بدلے کوئی اور چیز وصول کرنا جسکی قتمْ معافر کے کپڑوں کے برابر ہو۔ (معافر یمن کے ایک مقام کا نام ہے اسکی طرف نسبت ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10185، ترقيم محمد عوامة 10014)
حدیث نمبر: 10015 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، الْأَجْلَحِ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى الْيَمَنِ:" أَنْ يُؤْخَذَ مِنْ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن لکھ کر بھیجا کہ: تیس گائے پر ایک تبیع یا تبیعہ وصول کرو اور چالیس پر مسنہ وصول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10186، ترقيم محمد عوامة 10015)
حدیث نمبر: 10016 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، وَأَبِي وَائِلٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، وَأَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إلَى الْيَمَنِ وَأَمَرَهُ:" أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مِنَ الْمَعَافِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت ابو وائل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ کو جب یمن بھیجا تو ان کو حکم دیا کہ تیس گائیوں پہ ایک تبیع یا تبیعہ زکوٰۃ وصول کرنا اور چالیس پر ایک مسنہ وصول کرنا اور ہر بالغ شخص سے ایک دینار لینا یا دینار کے بدلے کوئی اور چزچ وصول کرنا جس کی قیمت معافر کے کپڑوں کے برابر ہو۔ (معافر یمن کے ایک مقام کا نام ہے اسکی طرف نسبت ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10187، ترقيم محمد عوامة 10016)
حدیث نمبر: 10017 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إِذَا بَلَغَتْ ثَلَاثِينَ فَفِيهَا تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ حَوْلِيٌّ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ فَفِيهَا مُسِنَّةٌ ثَنِيَّةٌ فَصَاعِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب تیس گائے ہوجائیں تو ایک تبیع یا تبیعہ جو ایک سالہ ہو دے گا اور جب چالیس ہوجائیں تو مسنہ جو دو سالہ یا اس سے بڑا ہو دے گا۔ (جس کے اوپر یا نیچے والے دو دانت ظاہر ہوں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10188، ترقيم محمد عوامة 10017)
حدیث نمبر: 10018 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ مُعَاذًا ، قَالَ: " فِي ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ، وَفِي أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ مجھ تک حضرت معاذ کا یہ قول پہنچا ہے کہ تیس گائے پر ایک تبیع اور چالیس پر ایک بقرہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10189، ترقيم محمد عوامة 10018)
حدیث نمبر: 10019 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " فِي ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ جَذَعٌ أو جَذَعَةٌ، وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تیس گائے پہ ایک تبیع یا تبیعہ، جذع (گائے کا بچہ جو تین سال کا ہو) جذعہ (مادہ) اور چالیس پر ایک مسنہ زکوٰۃ دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10190، ترقيم محمد عوامة 10019)
حدیث نمبر: 10020 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرٍ، قَالَ: " فِي سَائِمَةِ الْبَقَرِ فِي كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ، وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شہر فرماتے ہیں کہ چرنے والے گائے پر جب تیس ہوجائیں تو تبیع یا تبیعہ آئے گا اور چالیس پر مسنہ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10191، ترقيم محمد عوامة 10020)
حدیث نمبر: 10021 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیس گائے پر ایک تبیع یا تبیعہ ہے اور چالیس پر ایک مسنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10192، ترقيم محمد عوامة 10021)
حدیث نمبر: 10022 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، دَاوُدَ ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، أَشْيَاخًا
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ: اسْتُعْمِلْتُ عَلَى صَدَقَاتِ عَكَّ، فَلَقِيَتْ أَشْيَاخًا مِمَّنْ صَدَقَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَلَفُوا عَلَيَّ، فَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ: " اجْعَلْهَا مثل صَدَقَةِ الْإِبِلِ"، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ:" فِي ثَلَاثِينَ بَقَرَةً تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ فِي أَرْبَعِينَ بَقَرَةً مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن خالد فرماتے ہیں کہ مجھے زکوٰۃ کی وصول یابی کا فریضہ سونپا گیا، میں ان بزرگوں سے ملا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں زکوٰۃ دیا کرتے تھے۔ ان حضرات نے اختلاف کیا، بعض نے فرمایا کہ اونٹوں کی زکوٰۃ کے مثل وصول کرو، اور بعض حضرات نے فرمایا کہ تیس گائے پر ایک تبیع وصول کرو اور بعض نے کہا چالیس گائے پر ایک مسنہ وصول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10194، ترقيم محمد عوامة 10022)
حدیث نمبر: 10023 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " فِي ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ، وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیس گائے پر تبیع یا تبیعہ، جذع یا جذعہ ہے اور چالیس پر مسنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10195، ترقيم محمد عوامة 10023)
حدیث نمبر: 10024 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حَبَّابٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إِذَا بَلَغَتْ ثَلَاثِينَ فَفِيهَا تَبِيعٌ أَوْ تَبِيعَةٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ فَفِيهَا مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب تیس ہوجائیں تو اس پر ایک تبیع یا تبیعہ ہے اور جب چالیس ہوجائیں تو اس پر ایک مسنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10196، ترقيم محمد عوامة 10024)
حدیث نمبر: 10025 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعٌ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ تیس گائے پر ایک تبیع، جذع یا جذعہ ہے اور چالیس گائے پر ایک بقرہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10197، ترقيم محمد عوامة 10025)
حدیث نمبر: 10026 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، كَتَبَ إلَى عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ:" أَنْ تَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ بَقَرَةً تَبِيعًا، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةً، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے حضرت عثمان بن محمد بن ابی سوید کو لکھا کہ تیس گائے پر ایک تبیع لینا، اور چالیس گائیوں پر ایک بقرہ وصول کرنا اور اس سے زیادہ وصول نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10198، ترقيم محمد عوامة 10026)
حدیث نمبر: 10027 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، فَقَالَا: " فِي ثَلَاثِينَ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ، وَفِي أَرْبَعِينَ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حاکم اور حضرت حماد سے (گائے کی زکوٰۃ کے بارے میں) دریافت کیا تو انہوں نے نے فرمایا: تیس پر ایک جذع یا جذعہ ہے اور چالیس پر مسنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10199، ترقيم محمد عوامة 10027)
حدیث نمبر: 10028 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، قَالَ كَانَ عُثْمَانُ بْنُ الزُّبَيْرِ، بْنِ أَبِي عَوْفٍ، وَغَيْرِهِ: " يَأْخُذُونَ مِنْ كُلِّ خَمْسِينَ بَقَرَةً بَقَرَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ: مجھے حضرت عمرو نے خبر دی کہ حضرت عثمان بن زبیر بن ابو عوف وغیرہ پچاس گائیوں پر ایک بقرہ وصول کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10200، ترقيم محمد عوامة 10028)
حدیث نمبر: 10029 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: " إذَا بَلَغَتِ الْبَقَرُ ثَلَاثِينَ فَفِيهَا تَبِيعٌ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ، فَإِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ فَفِيهَا بَقَرَةٌ مُسِنَّةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ: جب تیس گائیں ہوجائیں تو ان پر زکوٰۃ ایک تبیع ہے، جذع یا جذعہ یہاں تک کہ چالیس ہوجائیں، جب چالیس گائیں ہوجائیں تو ان پر زکوٰۃ مسنہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10201، ترقيم محمد عوامة 10029)
حدیث نمبر: 10030 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ ، نُعَيْمَ بْنَ سَلَامَةَ ، عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ ، أَنَّ نُعَيْمَ بْنَ سَلَامَةَ ، أَخْبَرَهُ وَهُوَ الَّذِي كَانَ خَاتَمُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي يَدِهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ دَعَا بِصَحِيفَةٍ زَعَمُوا أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ بِهَا إلَى مُعَاذٍ، فَقَالَ نُعَيْمٌ: قُرِئَتْ وَأَنَا حَاضِرٌ فَإِذَا فِيهَا: " مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعٌ جَذَعٌ أَوْ جَذَعَةٌ، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةٌ مُسِنَّةٌ" قَالَ نُعَيْمٌ: فَقُلْتُ تَبِيعٌ الْجَذَعُ، فَقَالَ عُمَرُ: بَلْ تَبِيعٌ جَذَعٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ نعیم بن سلامہ نے مجھے خبر دی۔ حضرت عمر بن عبد العزیز کی مہر ان کے پاس تھی، حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک صحیفہ منگوایا، لوگوں نے گمان کیا کہ یہ وہی صحیفہ ہے جو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت معاذ کو لکھا تھا، حضرت نعمم فرماتے ہیں وہ صحیفہ آپ کے سامنے پڑھا گیا میں بھی اس موقع پر حاضر تھا اس میں لکھا تھا: تیس گائیوں پر ایک تبیع جذع یا جذعہ ہے، اور چالیس گائیں پر ایک مسنہ ہے۔ نعیم فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا تبیع الجذع حضرت عمر نے فرمایا تبیع جذع۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10202، ترقيم محمد عوامة 10030)