☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ترک زکوٰۃ پر جو وعیدیں وارد ہوئی ہیں ان کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← ترک زکوٰۃ پر جو وعیدیں وارد ہوئی ہیں ان کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 17
حدیث نمبر: 9919 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَنْ لَمْ يُؤَدِّ الزَّكَاةَ فَلَا صَلَاةَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص زکوٰۃ ادا نہ کرے اسکی نماز قبول نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10088، ترقيم محمد عوامة 9919)
حدیث نمبر: 9920 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ سَلَمَةَ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " لَا صَلَاةَ إلَّا بِزَكَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ نماز قبول نہیں مگر زکوٰۃ ادا کرنے کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10089، ترقيم محمد عوامة 9920)
حدیث نمبر: 9921 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " مَا مَانِعُ الزَّكَاةِ بِمُسْلِمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: مؤمن زکوٰۃ ادا کرنے کو ترک نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10090، ترقيم محمد عوامة 9921)
حدیث نمبر: 9922 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ : " لَوْ مَنَعُونِي وَلَوْ عِقَالًا مِمَّا أَعْطَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَجَاهَدْتهمْ" قَالَ: ثُمَّ تَلَا: وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ سورة آل عمران آية 144
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ارشاد فرمایا: اگر وہ لوگ مجھے رسی کا ایک ٹکڑا ادا کرنے سے بھی انکار کریں جو وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا کرتے تھے میں ان سے ضرور جہاد کروں گا، پھر آپ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ہیں مگر رسول، تحقیق ان سے پہلے بھی رسول گذر چکے، کیا اگر یہ مرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تم اپنی ایڑیوں کے بل واپس پلٹ جاؤ گے“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10091، ترقيم محمد عوامة 9922)
حدیث نمبر: 9923 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ : " إذَا أَدَّيْتَ زَكَاةَ مَالِكَ أَذْهَبْتَ عَنْكَ شَرَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زبیر سے مروی ہے کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: جب تو نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی تو تجھ سے اس کا شر دور ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10092، ترقيم محمد عوامة 9923)
حدیث نمبر: 9924 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمَكِّيِّ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، أَبِي مَعْبَدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، مُعَاذٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمَكِّيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " إنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَادْعُهُمْ إلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوكَ لِذَلِكَ فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ، وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل سے مروی ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے (یمن) کی طرف بھیجا تو مجھ سے فرمایا: بیشک تیرے پاس اہل کتاب کے لوگ آئیں گے تو تم ان کو لا الہ الا اللہ کی شہادت اور میری رسالت کی دعوت دینا، اگر وہ اسکو قبول کرلیں تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ اسکو قبول کرلیں تو ان کو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے اموال میں ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے، ان کے مال داروں سے لینا اور ان کے فقراء پر خرچ کرنا، اگر وہ اسکو قبول کرلیں تو پس تو بچنا ان کے عمدہ اور قیمتی مال سے، اور مظلوم کی بددعا سے اپنے آپکو بچانا کہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان حجاب نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10093، ترقيم محمد عوامة 9924)
حدیث نمبر: 9925 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لُعِنَ مَانِعُ الصَّدَقَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے ارشاد فرمایا: زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10094، ترقيم محمد عوامة 9925)
حدیث نمبر: 9926 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ سے اسی طرح کا قول نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10095، ترقيم محمد عوامة 9926)
حدیث نمبر: 9927 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَاوِي الصَّدَقَةِ، يَعني مَانِعَهَا، مَلْعُونٌ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن عبد اللہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ ادا نہ کرنے والے قیامت کے دن ملعون ہوں گے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10096، ترقيم محمد عوامة 9927)
حدیث نمبر: 9928 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُثَنَّى، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، وَشَكَا إلَيْهِ قَوْمٌ مِنَ الْأَعْرَابِ الصَّدَقَةَ، فَقَالَ:" اجْمَعُوهَا وَأَدُّوهَا لِوَقْتِهَا فَمَا أُخِذَ مِنْكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ ظُلْمٌ ظُلِمْتُمُوهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مثنی بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت انس سے کہ دیہاتیوں کی ایک قوم نے زکوٰۃ کے بارے میں شک کیا تو حضرت انس نے فرمایا تم زکوٰۃ کو اکٹھا کرو اور اس کے وقت میں ادا کرو پس جو کچھ وقت کے بعد تم سے لیا گیا وہ ظلم ہے جو تم پر کیا گیا اس میں جو تم نے سپرد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10097، ترقيم محمد عوامة 9928)
حدیث نمبر: 9929 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِبَنِيَّ:" يَا بَنِيَّ، إذَا جَاءَكُمُ الْمُصَدِّقُ فَلَا تَكْتُمُوهُ مِنْ نَعَمِكُمْ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کہا: اے بیٹو! جب تمہارے پاس زکوٰۃ وصول کرنے والا آئے تو اس سے اپنے اموال میں سے کوئی چیز بھی نہ چھپانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10098، ترقيم محمد عوامة 9929)
حدیث نمبر: 9930 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " إذَا جَاءَكَ الْمُصَدِّقُ فَقَالَ: أَخْرِجْ صَدَقَتَكَ فَأَخْرِجْهَا، فَإِنْ قَبِلَ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، فَإِنْ أَبَى فَوَلِّهِ ظَهْرَكَ وَقُلْ: اللَّهُمَّ إنِّي أَحْتَسِبُ عندَكَ مَا يَأْخُذُ مِنِّي وَلَا تَلْعنهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان سے مروی ہے کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: جب زکوٰۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس آ کر کہے کہ اپنی زکوٰۃ نکالو تو تمہیں چاہئے کہ تم (فورا) زکوٰۃ نکال لو اور اگر وہ اسکو قبول کرلے تو بہت اچھا ہے اور اگر وہ انکار کر دے تو تو اپنی پیٹھ اس سے پھیر لے اور اس سے بحث نہ کر اور یوں کہہ: اے اللہ! میں تجھ سے ثواب کی امید رکھتا ہوں جو اس نے مجھ سے وصول کیا، اور اس شخص کو لعن طعن نہ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10099، ترقيم محمد عوامة 9930)
حدیث نمبر: 9931 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحِيمِ ، دَاوُدَ ، الشَّعْبِيِّ ، جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيَصْدُرِ الْمُصَدِّقُ عنكُمْ حِينَ يُصْدِرُ وَهُوَ رَاضٍ". وَقَالَ الشَّعْبِيُّ: الْمُعْتَدِي فِي الصَّدَقَةِ كَمَانِعِهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زکوٰۃ وصول کرنے والا جب تمہارے پاس سے لوٹے تو وہ اس حال میں لوٹے کہ وہ تم سے راضی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10100، ترقيم محمد عوامة 9931)
حدیث نمبر: 9932 مصنف ابن ابی شیبہ
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثَابِتٌ عَنْ قَيْسٍ ، خَارِجَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَيَأْتِيكُمْ رَكْبٌ مُبْغَضُونَ، فَإِنْ جَاءُوكُمْ فَرَحِّبُوا بِهِمْ وَخَلُّوا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَبْغُونَ، فَإِنْ عَدَلُوا فَلِأَنْفُسِهِمْ، وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَيْهِمْ، وَأَرْضُوهُمْ فَإِنَّ تَمَامَ زَكَاتِكُمْ رِضَاهُمْ وَلْيَدْعُوا لَكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب تمہارے پاس ناپسندیدہ سوار آئیں گے، لیکن جب وہ تمہارے پاس (زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے) آئیں تو تم انکو خوش آمدید کہو اور ان کیلئے کشادگی کرو، اور چھوڑ دو ان کے درمائن وہ چیز جس میں وہ زیادتی کریں، پس اگر وہ انصاف کریں گے تو اپنے نفسوں کیلئے اور اگر ظلم کریں تو انکا وبال خود ان پر ہے اور تمہیں چاہئے کہ تم ان کو راضی کردو بیشک تمہاری زکوٰۃ کا اتمام (مکمل ہونا) ان کی رضا مندی ہے اور ان کو بھی چاہئے کہ وہ تمہارے لئے دعا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10101، ترقيم محمد عوامة 9932)
حدیث نمبر: 9933 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيّ، عَنْ أَبِي يَسَارٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ:" كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إذَا ظَهَرَ عَلَى مَالٍ قَدْ غُيِّبَ عَنِ الصَّدَقَةِ خَمَّسَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کو جب معلوم ہوتا کہ (فلاں) مال چھپایا گیا ہے زکوٰۃ سے تو وہ اسکا پانچ گنا وصول فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10102، ترقيم محمد عوامة 9933)
حدیث نمبر: 9934 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ رُزَيْقٍ ، الْحَسَنَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ رُزَيْقٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَسَنَ ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ أَدَّى الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْهِ، وَمَنْ زَادَ فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن رزیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی اس نے اپنا حق جو اس پر تھا ادا کردیا اور جو شخص زیادہ ادا کرے تو وہ اس کیلئے بہتر ہے (اس زیادہ دینے کا اسی کو ثواب ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10103، ترقيم محمد عوامة 9934)
حدیث نمبر: 9935 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ إلَّا أَنْ يَتَصَدَّقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کردی تو اب اگر وہ صدقہ نہ بھی کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10104، ترقيم محمد عوامة 9935)