☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما نهي عنه (من) صيام الأضحى والفطر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الصيام← ما نهي عنه (من) صيام الأضحى والفطر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 9860 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي عُبَيْدٍ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، وَقَالَ:" إنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَوْمِ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ: أَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ فَيَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ، وَأَمَّا يَوْمُ الْأَضْحَى فَكُلُوا فِيهِ مِنْ لَحْمِ نُسُكِكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبید مولی ابن ازہر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔ آپ نے نماز سے پہلے خطبہ دیا اور اس میں فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ عید الفطر کا دن تو تمہارے افطار کا دن ہے اور عید الاضحی کے دن اپنی قربانیوں کا گوشت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10028، ترقيم محمد عوامة 9860)
Hadith No.: 9861 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، سَعِيدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الْأَضْحَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10029، ترقيم محمد عوامة 9861)
Hadith No.: 9862 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَزَعَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10030، ترقيم محمد عوامة 9862)
Hadith No.: 9863 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَوْمُ عَرَفَةَ، وَيَوْمُ الْأَضْحَى، وَأَيَّامُ التَّشْرِيقِ، أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یوم عرفہ، یوم الاضحی اور ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10031، ترقيم محمد عوامة 9863)
Hadith No.: 9864 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، ابْنِ عَوْنٍ ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ يَوْمًا فَوَافَقَ ذَلِكَ فِطْرًا أَوْ أَضْحَى، قَالَ:" أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِوَفَاءِ النَّذْرِ، وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ هَذَا الْيَوْمِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے ان سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے ایک دن عید الفطر کو یا عیدا لاضحی کو روزہ رکھنے کی منت مانی تو وہ کیا کرے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے نذر پوری کرنے کا حکم دیا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10032، ترقيم محمد عوامة 9864)
Hadith No.: 9865 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10033، ترقيم محمد عوامة 9865)
Hadith No.: 9866 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ النَّحْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر اور عید الاضحی کو روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10034، ترقيم محمد عوامة 9866)