☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزہ دار افطاری کے وقت کیا کہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← روزہ دار افطاری کے وقت کیا کہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 9837 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حُصَيْنٍ ، أَبِي زُهْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي زُهْرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا صَامَ، ثُمَّ أَفْطَرَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ، وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زہرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ فرماتے: اے اللہ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا۔ حضرت ربیع بن خثیم افطاری کے وقت کہا کرتے تھے: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے توفیق دی تو میں نے روزہ رکھا اور اس نے مجھے رزق دیا اور میں نے افطار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10004، ترقيم محمد عوامة 9837)
حدیث نمبر: 9838 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، هِشَامٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا أَفْطَرَ عِنْدَ أَهْلِ بَيْتٍ، قَالَ:" أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَنَزَلَتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی گھر والوں کے ساتھ روزہ افطار کرتے تو یہ کلمات فرماتے: تمہارے پاس روزہ دار روزہ افطار کریں، تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور تم پر فرشتے نازل ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10006، ترقيم محمد عوامة 9838)