☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات چاند کی رؤیت پر ایک آدمی کی گواہی کو بھی کافی سمجھتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← جو حضرات چاند کی رؤیت پر ایک آدمی کی گواہی کو بھی کافی سمجھتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 9557 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، إسْرَائِيلَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ :" أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَهِدَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ، فقَالَ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأْمُرِ النَّاسَ أَنْ يَصُومُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے (رمضان کا) چاند دیکھنے کی گواہی دی۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے کہا جی ہاں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9716، ترقيم محمد عوامة 9557)
حدیث نمبر: 9558 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ : " أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ فِي الْهِلَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے چاند کے بارے میں ایک آدمی کی گواہی کو قبول فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9717، ترقيم محمد عوامة 9558)
حدیث نمبر: 9559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالَ: " شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ فِي هِلَالِ صَوْمٍ أَوْ إفْطَارٍ فَلَمْ يَشْهَدْ عَلَى الْهِلَالِ إلَّا رَجُلٌ فَأَمَرَهُمُ ابْنُ عُمَرَ فَقَبِلُوا شَهَادَتَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ میں نے مدینہ میں رمضان یا شوال کا چاند دیکھا، چاند کے بارے میں صرف ایک آدمی نے گواہی دی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی گواہی قبول کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9718، ترقيم محمد عوامة 9559)
حدیث نمبر: 9560 مصنف ابن ابی شیبہ
حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، زَائِدَةَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ اللَّيْلَةَ، قَالَ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: يَا بِلَالُ، نَادِ فِي النَّاسِ فَلْيَصُومُوا غَدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں؟ اس نے کہا جی ہاں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بلال لوگوں میں اعلان کردو کہ کل روزہ رکھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9719، ترقيم محمد عوامة 9560)