☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزے دار کے لئے بات چیت کی کمی اور جھوٹ چھوڑنے کا حکم
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيام← روزے دار کے لئے بات چیت کی کمی اور جھوٹ چھوڑنے کا حکم
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 8970 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو ذَرٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ أَخِيهِ طَلْقِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ : " إذَا صُمْتَ فَتَحَفَّظْ مَا اسْتَطَعْتَ فَكَانَ طُلَيْقٌ إذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِهِ دَخَلَ فَلَمْ يَخْرُجْ إلَّا لِصَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلیق بن قیس کہتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت ابو ذر کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم روزہ رکھو تو جہاں تک ہوسکے روزے کی حفاظت کرو۔ ابو صالح حنفی کہتے ہیں کہ جب حضر ت طلیق روزہ رکھتے تو اپنے گھر چلے جاتے اور صرف نماز کے لئے باہر نکلا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9122، ترقيم محمد عوامة 8970)
حدیث نمبر: 8971 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبِي حُصَيْنٍ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ" إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلا يَرْفُثْ وَلا يَجْهَلْ , فَإِنْ جُهِلَ عَلَيْهِ فَلْيَقُلْ إِنِّي امْرُؤٌ صَائِمٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن تم میں سے کسی کا روزہ ہو وہ نہ کوئی بےحیائی کی بات کرے نہ جہالت کی، اگر کوئی اس سے جہالت کی بات کرے تو اسے کہے کہ میں روزے سے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9123، ترقيم محمد عوامة 8971)
حدیث نمبر: 8972 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ فَإِنْ جَهِلَ عَلَيْهِ أَحَدٌ، فَلْيَقُلْ: إنِّي امْرُؤٌ صَائِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن تم میں سے کسی کا روزہ ہو وہ نہ کوئی بےحیائی کی بات کرے نہ جہالت کی، اگر کوئی اس سے جہالت کی بات کرے تو اسے کہے کہ میں روزے سے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9124، ترقيم محمد عوامة 8972)
حدیث نمبر: 8973 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: قَالَ جَابِرٌ : إذَا صُمْتَ فَلْيَصُمْ سَمْعُكَ وَبَصَرُكَ وَلِسَانُكَ، عَنِ الْكَذِبِ وَالْمَآثِمِ، وَدَعْ أَذَى الْخَادِمِ، وَلْيَكُنْ عَلَيْكَ وَقَارٌ وَسَكِينَةٌ يَوْمَ صِيَامِكَ، وَلَا تَجْعَلْ يَوْمَ فِطْرِكَ وَيَوْمَ صِيَامِكَ سَوَاءً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو اس کے کانوں اور زبان کا جھوٹ اور گناہ سے بھی روزہ ہونا چاہئے۔ وہ خادم کو تکلیف دینے سے بچے۔ اور روزے کے دن اس پر وقار اور سکینت غالب رہے۔ وہ روزے کے دن اور روزے سے خالی دن کو ایک جیسا نہ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9125، ترقيم محمد عوامة 8973)
حدیث نمبر: 8974 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ , أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ , وَأَصْحَابَهُ كَانُوا إذَا صَامُوا جَلَسُوا فِي الْمَسْجِدِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو متوکل فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ اور ان کے ساتھی جب روزہ رکھتے تھے تو مسجد میں بیٹھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9126، ترقيم محمد عوامة 8974)
حدیث نمبر: 8975 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَيْسَ الصِّيَامُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَحْدَهُ، وَلَكِنَّهُ مِنَ الْكَذِبِ وَالْبَاطِلِ، وَاللَّغْوِ، وَالْحَلِفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ روزہ صرف کھانے اور پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ روزہ تو جھوٹ، باطل اور جھوٹی قسم سے بھی بچنے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9127، ترقيم محمد عوامة 8975)
حدیث نمبر: 8976 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مَيْمُونًا , يَقُولُ: " إنَّ أَهْوَنَ الصَّوْمِ تَرْكُ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ سب سے آسان روزہ کھانے اور پینے کو چھوڑنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9128، ترقيم محمد عوامة 8976)
حدیث نمبر: 8977 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ :" إِنَّ الصِّيَامَ لَيْسَ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، وَلَكِنْ مِنَ الْكَذِبِ، وَالْبَاطِلِ، وَاللَّغْوِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ روزہ صرف کھانے اور پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ روزہ تو جھوٹ، باطل اور لغویات سے بھی بچنے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9129، ترقيم محمد عوامة 8977)
حدیث نمبر: 8978 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ , أَنَّ عُمَرَ، قَالَ مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق نے بھی حضرت عمر سے یونہی نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9130، ترقيم محمد عوامة 8978)
حدیث نمبر: 8979 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مِسْعَرٍ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي الْبَخْتَرِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ :" أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَصُومُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِسَانِهَا، قَالَ: مَا صَامَتْ فَتَحَفَّظَتْ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ كَادَتْ، ثُمَّ تَحَفَّظَتْ، فقَالَ: الْآنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک عورت روزہ رکھا کرتی تھی لیکن وہ اپنی زبان کی حفاظت نہ کرتی تھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اس کا روزہ نہیں ہوا۔ اس نے زبان کی حفاظت کرنا شروع کی تو آپ نے فرمایا کہ اب عنقریب اس کا روزہ درست ہوجائے گا۔ اس نے مزید حفاظت کی تو آپ نے فرمایا کہ اب اس کا روزہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9131، ترقيم محمد عوامة 8979)
حدیث نمبر: 8980 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " خَصْلَتَانِ مَنْ حَفِظَهُمَا سَلِمَ لَهُ صَوْمُهُ الْغِيبَةُ وَالْكَذِبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس کا روزہ سلامت ہوگا جو ان دو خصلتوں سے اجتناب کرے ایک غیبت اور دوسری جھوٹ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9132، ترقيم محمد عوامة 8980)
حدیث نمبر: 8981 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ: " الْكَذِبُ يُفْطِرُ الصَّائِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ جھوٹ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9133، ترقيم محمد عوامة 8981)
حدیث نمبر: 8982 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: " الصَّائِمُ فِي عِبَادَةٍ مَا لَمْ يَغْتَبْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ روزہ دار عبادت میں ہوتا ہے جب تک غیبت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9134، ترقيم محمد عوامة 8982)
حدیث نمبر: 8983 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، الرَّبِيعِ ، يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا صَامَ مَنْ ظَلَّ يَأْكُلُ لُحُومَ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص لوگوں کا گوشت کھاتا رہے اس کا روزہ نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9135، ترقيم محمد عوامة 8983)