☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 8646 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " أَدِيمُوا النَّظَرَ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن کو ہمیشہ دیکھتے رہا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8786، ترقيم محمد عوامة 8646)
حدیث نمبر: 8647 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ، فَقَالَ:" هَذَا حِزْبِي الَّذِي أُرِيدُ أَنْ أَقُومَ بِهِ اللَّيْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا وہ مصحف میں سے تلاوت کررہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ میرا روزانہ کا وظیفہ ہے جسے میں رات کو انجام دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8787، ترقيم محمد عوامة 8647)
حدیث نمبر: 8648 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، قَالَ:" دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَهُوَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ، فَقَالَ:" هَذَا حِزْبِي الَّذِي أُرِيدُ أَنْ أَقُومَ بِهِ اللَّيْلَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا وہ مصحف میں سے تلاوت کررہے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ میرا روزانہ کا وظیفہ ہے جسے میں رات کو انجام دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8788، ترقيم محمد عوامة 8648)
حدیث نمبر: 8649 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ:" كَانَ خُلُقُ الْأَوَّلِينَ: النَّظَرَ فِي الْمَصَاحِفِ، فَقَالَ:" وَكَانَ الْأَحْنَفُ بْنُ قَيْسٍ إِذَا خَلَا ؛ نَظَرَ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ اسلاف کا طریقہ مصحف میں دیکھنے کا تھا۔ حضرت احنف بن قیس جب اکیلے ہوتے تو مصحف میں دیکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8789، ترقيم محمد عوامة 8649)
حدیث نمبر: 8650 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ شُمَيْسَةَ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ :" أَنَّهَا كَانَتْ تَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ، فَإِذَا مَرَّتْ بِالسَّجْدَةِ، قَامَتْ، فَسَجَدَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شمیسہ ام سلمہ کہتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مصحف میں سے تلاوت کیا کرتی تھیں، جب وہ کسی آیت سجدہ سے گذرتی تو سجدہ کیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8790، ترقيم محمد عوامة 8650)
حدیث نمبر: 8651 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي سُرِّيَّةُ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَتْ:" إِنْ كَانَ الرَّبِيعُ لَيَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ، فَإِذَا دَخَلَ عَلَيْهِ إِنْسَانٌ غَطَّاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع مصحف سے دیکھ کر پڑھا کرتے تھے جب ان کے پاس کوئی آتا تو اسے ڈھانپ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8791، ترقيم محمد عوامة 8651)
حدیث نمبر: 8652 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا الْأَعْمَشُ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ، فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَغَطَّاهُ، قَالَ:" لَا يَرَى هَذَا أَنِّي أَقْرَأُ فِيهِ كُلَّ سَاعَةٍ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے پاس آیا وہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کررہے تھے۔ ایک آدمی نے حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو انہوں نے اسے ڈھانپ دیا اور فرمایا کہ یہ نہ دیکھ لے کہ میں ہر وقت اس کی تلاوت کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8792، ترقيم محمد عوامة 8652)
حدیث نمبر: 8653 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " دَخَلُوا عَلَى عُثْمَانَ وَالْمُصْحَفُ فِي حِجْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت عثمان کے پاس آئے اور قرآن مجید ان کی گود میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8793، ترقيم محمد عوامة 8653)
حدیث نمبر: 8654 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو هِلَالٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْعُقَيْلِيُّ، قَالَ:" كَانَ أَبُو الْعَلَاءِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ حَتَّى يُغْشَى عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح عقیلی کہتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء یزید بن عبد اللہ بن شخیر مصحف سے دیکھ کر پڑھتے یہاں تک کہ بےہوش ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8794، ترقيم محمد عوامة 8654)
حدیث نمبر: 8655 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ طَلْحَةَ يَقْرَأُ فِي الْمُصْحَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ کو مصحف سے دیکھ کر پڑھتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8795، ترقيم محمد عوامة 8655)