☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8532 مصنف ابن ابی شیبہ
إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاهِرًا يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى مِنْبَرٍ وَلَا غَيْرِهِ وَلَقَدْ رَأَيْتُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَيَدْعُو"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے ہاتھ سر مبارک سے اوپر کرتے نہیں دیکھا، نہ منبر پر اور نہ بغیر منبر کے۔ البتہ آپ اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر بلند فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8671، ترقيم محمد عوامة 8532)
حدیث نمبر: 8533 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ :" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنَ الدُّعَاءِ , إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوائے دعاء استسقاء کے کسی موقع پر ہاتھوں کو دعا میں بلند نہیں فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8672، ترقيم محمد عوامة 8533)
حدیث نمبر: 8534 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَا لِي أَرَاكُمْ رَافِعِي أَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلِ شُمْسٍ ؛ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو نماز میں سرکش اور بےقابو گھوڑے کی دم کی طرح اٹھا ہوا کیوں دیکھ رہا ہوں؟ نماز میں سکون اختیار کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8673، ترقيم محمد عوامة 8534)
حدیث نمبر: 8535 مصنف ابن ابی شیبہ
سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سُئِلَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ؟، فَقَالَ: نَعَمْ، شَكَى إِلَيْهِ النَّاسُ ذَاتَ جُمُعَةٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَحَطَ الْمَطَرُ، وَأَجْدَبَتِ الْأَرْضُ، وَهَلَكَ الْمَالُ، قَالَ:" فَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَدَعَا حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھوں کو بلند فرمایا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں، ایک مرتبہ جمعہ کے دن لوگ آپ کے پاس قحط سالی کی شکایت لے کر آئے اور کہا اے اللہ کے رسول! بارشیں نہیں ہو رہیں، زمین بنجر ہوگئی ہے، مال ہلاک ہوگیا ہے۔ آپ نے اپنے ہاتھوں کو بلند فرمایا اور دعا کی۔ اس موقع پر مجھے آپ کی بغلوں کی سفیدی بھی نظر آرہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8674، ترقيم محمد عوامة 8535)