☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(في) صلاة الكسوف، كم هي
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← (في) صلاة الكسوف، كم هي
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 28
Page 2 of 2
Hadith No.: 8403 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ حَذْلَمٍ، قَالَ: " كَانَتْ بِالْكُوفَةِ ظُلْمَةٌ فَجَاءَ هُنَيُّ بْنُ نُوَيْرَةَ مَعَهُ صَاحِبٌ لَهُ حَتَّى دَخَلَا عَلَى تَمِيمِ بْنِ حَذْلَمٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، فَوَجَدَاهُ يُصَلِّي، قَالَ: فَقَالَ لَهُمَا:" ارْجِعَا إِلَى بُيُوتِكُمَا، وَصَلِّيَا حَتَّى يَنْجَلِيَ مَا تَرَوْنَ ؛ فَإِنَّهُ كَانَ يُؤْمَرُ بِذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کوفہ میں اندھیرا ہوگیا، اس پر حضرت ھنی بن نویرہ آئے ان کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی تھے۔ وہ دونوں حضرات حضرت تمیم بن حذلم کے پاس گئے۔ حضرت تمیم بن حذلم حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان دونوں حضرات نے تمیم بن حذلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو ان سے فرمایا کہ اپنے گھر چلے جاؤ اور اس وقت تک نماز پڑھو جب تک سورج روشن نہ ہوجائے۔ کیونکہ اسی بات کا حکم دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8539، ترقيم محمد عوامة 8403)
Hadith No.: 8404 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " إِذَا فَزِعْتُمْ مِنْ أُفُقٍ مِنْ آفَاقِ السَّمَاءِ ؛ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب آسمان کے افق میں کچھ تبدیلی نظر آئے تو فورا نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8540، ترقيم محمد عوامة 8404)
Hadith No.: 8405 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ، قَالَ: فَزِعَ النَّاسُ فِي انْكِسَافِ الشَّمْسِ أَوِ الْقَمَرِ أَوْ شَيْءٍ، فَقَالَ الشَّعْبِيُّ: " عَلَيْكُمْ بِالْمَسْجِدِ ؛ فَإِنَّهُ مِنَ السُّنَّةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ کہتے ہیں کہ لوگ سورج گرہن، چاند گرہن یا ایسی کسی صورت میں گھبراگئے تو حضرت شعبی نے فرمایا کہ مسجد میں جاؤ کیونکہ اس موقع پر مسجد میں جانا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8541، ترقيم محمد عوامة 8405)
Hadith No.: 8406 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فِي الْكُسُوفِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم گرہن میں دو رکعتیں پڑھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8542، ترقيم محمد عوامة 8406)
Hadith No.: 8407 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ، قَالَ:" يَقُومُ فَيَقْرَأُ، وَيَرْكَعُ، فَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ؛ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ، فَإِنْ كَانَ لَمْ يَتَجَلَّ ؛ قَرَأَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ؛ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ فَإِنْ كَانَ لَمْ يَنْجَلِ، قَرَأَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ؛ نَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ، فَإِنْ كَانَ انْجَلَى ؛ سَجَدَ، ثُمَّ قَامَ، فَشَفَعَهَا بِرَكْعَةٍ، وَإِنْ لَمْ يَنْجَلِ ؛ لَمْ يَسْجُدْ أَبَدًا حَتَّى تَنْجَلِيَ ؛ مَتَى مَا تَجَلَّى، ثُمَّ إِنْ كَانَ كُسُوفٌ بَعْدُ، لَمْ يُصَلِّ هَذِهِ الصَّلَاةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علاء بن زیاد چاند گرہن کی نماز کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام قیامت میں قراءت کرے گا اور رکوع کرے گا۔ جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو چاند کی طرف دیکھے۔ اگر چاند روشن نہ ہوا تو قراءت کرے پھر رکوع کرے پھر سر اٹھائے۔ جب سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو چاند کی طرف دیکھے، اگر روشن نہ ہوا ہو تو قراءت کرے پھر رکوع کرے پھر سر اٹھائے، جب سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو چاند کی طرف دیکھے۔ اگر وہ روشن ہوگیا ہو تو سجدہ کرے، پھر کھڑا ہوکر اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے۔ اگر چاند روشن نہ ہوا ہو تو اس وقت تک سجدہ نہ کرے جب تک چاند کا کچھ حصہ روشن نہ ہوجائے۔ پھر اگر اس کے بعد دوبارہ گرہن ہوجائے تو یہ نماز نہ پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8543، ترقيم محمد عوامة 8407)
Hadith No.: 8408 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُثْمَانَ الْكُلَابِيُّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْهَجَرِيِّ، قَالَ: " انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ بِالْبَصْرَةِ وَابْنُ عَبَّاسٍ أَمِيرٌ عَلَيْهَا، فَقَامَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَقَرَأَ، فَأَطَالَ الْقِرَاءَةَ، ثُمَّ رَكَعَ، فَأَطَالَ الرُّكُوعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ سَجَدَ. فَعَلَ مثل ذَلِكَ فِي الثَّانِيَةِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: هَكَذَا صَلَاةُ الْآيَاتِ، قَالَ: فَقُلْتُ بِأَيِّ شَيْءٍ قَرَأَ فِيهِمَا؟ قَالَ: بِالْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب ہجری کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ بصرہ میں سورج گرہن ہوگیا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وہاں کے امیر تھے۔ انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور اس میں طویل قراءت فرمائی۔ پھر لمبا رکوع کیا، پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت میں بھی یونہی کیا، جب فارغ ہوئے تو فرمایا کہ گرہن کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونہی نماز پڑھا کرتے تھے۔ میں نے کہا ان رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کون سی سورتوں کی قراءت کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ سورة البقرۃ اور سورة آل عمران کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8544، ترقيم محمد عوامة 8408)
Hadith No.: 8409 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى , أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ " لَمَّا انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُودِيَ بِالصَّلَاةِ جَامِعَةً فَرَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ فِي سَجْدَةٍ، ثُمَّ قَامَ، فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي سَجْدَةٍ، ثُمَّ جُلِّيَ عَنِ الشَّمْسِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: مَا سَجَدْتُ سُجُودًا قَطُّ وَلَا رَكَعْتُ رُكُوعًا قَطُّ كَانَ أَطْوَلَ مِنْهُ!"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن ہوگیا تو اعلان ہوا کہ نماز کھڑی ہوگئی ہے۔ اس نماز میں آپ نے ایک سجدے کے ساتھ دو رکوع کئے، پھر کھڑے ہوئے اور ایک سجدے کے ساتھ دو رکوع کئے۔ پھر سورج روشن ہوگیا۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میں نے اس سے لمبے سجدے اور اس سے لمبے رکوع کبھی نہیں کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8545، ترقيم محمد عوامة 8409)
Hadith No.: 8410 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، زَائِدَةُ ، زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ ، الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: قَالَ: زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ، يَقُولُ:" انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ، فَقَالَ النَّاسُ: انْكَسَفَتْ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا، فَادْعُوا اللَّهَ، وَصَلُّوا حَتَّى تَنْكَشِفَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ جس دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کا انتقال ہوا تو لوگوں نے کہا کہ سورج کو حضرت ابراہیم کے وصال کی وجہ سے گرہن لگا ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چاند اور سورج اللہ کی نشانیاں ہیں۔ انہیں کسی کی زندگی اور موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ جب تم ان کو گرہن لگا دیکھو تو اس وقت تک دعا اور نماز میں مصروف رہو جب تک یہ روشن نہ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8546، ترقيم محمد عوامة 8410)