☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا اہلِ مکہ منی میں قصر کریں گے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← کیا اہلِ مکہ منی میں قصر کریں گے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 8267 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: نُبِّئْتُ عَنِ الْقَاسِمِ، وَسَالِمٌ أَنَّهُمَا كَانَا يَقُولانِ: " أَهْلُ مَكَّةَ إِذَا خَرَجُوا إِلَى مِنًى ؛ قَصَرُوا"، قَالَ: وَكَانَ عَطَاءٌ، وَالزُّهْرِيُّ يَقُولَانِ: يُتِمُّونَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم اور حضر ت قاسم فرمایا کرتے تھے کہ اہل مکہ جب منی کے لئے نکلیں گے تو قصر کریں گے۔ حضرت عطاء اور حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ وہ پوری نماز پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8401]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8401، ترقيم محمد عوامة 8267)
حدیث نمبر: 8268 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يُقِيمُ بِمَكَّةَ، فَإِذَا خَرَجَ إِلَى مِنًى ؛ قَصَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں قیام پذیر تھے، جب وہ منی کے لئے جاتے تو قصر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8402]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8402، ترقيم محمد عوامة 8268)
حدیث نمبر: 8269 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ الصَّلَاةِ مَعَ الْإِمَامِ بِعَرَفَةَ؟ قَالَ: صَلِّ بِصَلَاتِهِ"، قَالَ: وَسَأَلْتُ سَالِمًا، وَطَاوُسًا، فَقَالَا: مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے عرفہ میں امام کے ساتھ نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کی نماز کے مطابق نماز پڑھو۔ میں نے اس بارے میں حضرت سالم اور حضرت طاوس سے سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8403]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8403، ترقيم محمد عوامة 8269)
حدیث نمبر: 8270 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ , قَالَا: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ قَصْرُ صَلَاةٍ فِي حَجٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اہل مکہ پر حج کے دوران کوئی قصر نماز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8404]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8404، ترقيم محمد عوامة 8270)