☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے رکوع اور سجدوں میں قراءت کو مکروہ قرار دیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حضرات نے رکوع اور سجدوں میں قراءت کو مکروہ قرار دیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 8143 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ، وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، وَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ، أَلَا وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَاكِعًا، أَوْ سَاجِدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرض الوفات میں پردہ اٹھایا تو دیکھا کہ لوگ حضرت ابوبکر کے پیچھے صفیں بنائے کھڑے ہیں۔ آپ نے فرمایا ”اے لوگو! نبوت کی مبشرات میں سے صرف سچے خواب باقی بچے ہیں جنہیں مسلمان دیکھے گا یا اسے دکھائے جائیں گے۔ غور سے سنو! مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع یاسجدے میں قرآن کی تلاوت کروں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8274، ترقيم محمد عوامة 8143)
حدیث نمبر: 8144 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، أَبِيهِ ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا بِرَحْبَةِ الْكُوفَةِ يَقُولُ: " نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَأَنَا رَاكِعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے رکوع میں تلاوت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8275، ترقيم محمد عوامة 8144)
حدیث نمبر: 8145 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ رَاكِعٌ، وَلَا سَاجِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجدے کی حالت میں تلاوت نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8276، ترقيم محمد عوامة 8145)
حدیث نمبر: 8146 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ , وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: " قَرَأْتُ السَّجْدَةَ وَأَنَا سَاجِدٌ فَسَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ؟، فَقَالَ:" يُجْزِئُكَ، وَلِمَ تَقْرَأْ وَأَنْتَ سَاجِدٌ؟!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر میں حالت سجود میں آیت سجدہ پڑھوں تو سجدۂ تلاوت کیسے کروں؟ انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے وہی سجدہ کافی ہے، لیکن تم حالت سجود میں تلاوت کیوں کرتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8277، ترقيم محمد عوامة 8146)
حدیث نمبر: 8147 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا قِرَاءَةَ فِي الرُّكُوعِ، وَلَا فِي السُّجُودِ، إِنَّمَا جُعِلَا لِذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رکوع اور سجود میں قراءت نہیں ہے، یہ دونوں ارکان اللہ کے ذکر کے لئے بنائے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8278]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8278، ترقيم محمد عوامة 8147)