☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يصلي وشعره معقوص
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← الرجل يصلي وشعره معقوص
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 8126 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، شُعْبَةَ ، الْمُخَوَّلِ ، أَبِي سَعْدٍ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُخَوَّلِ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: " مَرَّ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا سَاجِدٌ قَدْ عَقَصْتُ شَعْرِي، فَحَلَّهُ"، أَوْ قَالَ: فَنَهَانِي عَنْهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ میں بالوں کی چوٹیاں بنا کر نماز پڑھ رہا تھا، میں حالت سجدہ میں تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گذرے، آپ نے میرے بالوں کو کھول دیا۔ یا مجھے اس سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8257، ترقيم محمد عوامة 8126)
Hadith No.: 8127 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَحُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَحُذَيْفَةَ فِي " الرَّجُلِ يُصَلِّي وَهُوَ عَاقِصٌ شَعْرَهُ؟ فَذَكَرَ حَدِيثًا غَيْرَ أَنَّ مَعْنَاهُ: أَنَّهُمَا كَرِهَاهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس بات کو مکروہ قراردیا کہ آدمی بالوں کی چوٹیاں باندھ کر نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8258، ترقيم محمد عوامة 8127)
Hadith No.: 8128 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، قَالَ: رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ عَقَدَ شَعْرَهُ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ أَخِي مثل الَّذِي يُصَلِّي، وَقَدْ عَقَصَ شَعْرَهُ، مثل الَّذِي يُصَلِّي وَهُوَ مَكْتُوفٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ایک آدمی کو دیکھا جو بالوں کی چوٹیاں باندھ کر نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے اس سے فرمایا کہ اس شخص کی مثال جو بالوں کو گوندھ کر نماز پڑھے اس شخص کی سی ہے جو ہاتھوں کو باندھ کر نماز ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8259، ترقيم محمد عوامة 8128)
Hadith No.: 8129 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا صَلَّى وَقَعَ شَعْرُهُ عَلَى الْأَرْضِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نماز پڑھتے تو ان کے بال زمین پر لگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8260، ترقيم محمد عوامة 8129)
Hadith No.: 8130 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا فِيهِ رَجُلٌ يُصَلِّي عَاقِصًا شَعْرَهُ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: " إِذَا صَلَّيْتَ، فَلَا تَعْقِصْ شَعْرَكَ ؛ فَإِنَّ شَعْرَكَ يَسْجُدُ مَعَكَ وَلَكَ بِكُلِّ شَعْرَةٍ أَجْرٌ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَتَرَّبَ، فَقَالَ: تَتْرِيبُهُ خَيْرٌ لَكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ایک آدمی بالوں کو باندھ کر نماز پڑھ رہا ہے، جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ جب تم نماز پڑھو تو اپنے بالوں کی چوٹیاں نہ باندھو، کیونکہ تمہارے بال بھی تمہارے ساتھ سجدہ کرتے ہیں، اور تمہیں ہر بال کے سجدے کا ثواب ملتا ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں میرے بال تتر بتر نہ ہوجائیں۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ ان کا بکھرنا ان کے باندھنے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8261، ترقيم محمد عوامة 8130)
Hadith No.: 8131 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى يُضَفِّرُ شَعْرَهُ، فَإِذَا صَلَّى ؛ نَشَرَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو فروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بالوں کی مینڈیاں بنایا کرتے تھے لیکن جب نماز پڑھتے تو انہیں کھول دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8262، ترقيم محمد عوامة 8131)
Hadith No.: 8132 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ عَقْدَ الرَّجُلِ شَعْرَهُ فِي الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نماز میں بالوں کی چوٹیاں بنانے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8263، ترقيم محمد عوامة 8132)
Hadith No.: 8133 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْحَارِثِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " لَا يُصَلِّي الرَّجُلُ وَهُوَ عَاقِصٌ شَعْرَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بالوں کی چوٹیاں بنا کر نماز نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8264، ترقيم محمد عوامة 8133)
Hadith No.: 8134 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ فُضَيْلٍ ، لَيْثٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ، وَلَا أَكُفَّ شَعْرًا، وَلَا ثَوْبًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور میں بالوں کو اور کپڑوں کو نہ لپیٹوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8265، ترقيم محمد عوامة 8134)
Hadith No.: 8135 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَبَابَةُ ، شُعْبَةَ ، عَمْرٍو ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أَمَرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْجَدَ عَلَى سَبْعَةٍ، وَأَمَرَ أَنْ لَا يَكُفَّ شَعْرًا، وَلَا ثَوْبًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تمہارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کیا جائے اور انہوں نے حکم دیا ہے کہ بالوں اور کپڑوں کونہ باندھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8266، ترقيم محمد عوامة 8135)
Hadith No.: 8136 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كُنَّا لَا نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطَأ، وَلَا نَكُفُّ شَعْرًا، وَلَا ثَوْبًا فِي الصَّلَاةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ہم پاؤں رکھنے کی جگہ سے سے وضو نہیں کیا کرتے تھے اور نماز میں بالوں اور کپڑوں کو نہیں لپیٹتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8267، ترقيم محمد عوامة 8136)