☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الصلاة خلف الأمراء
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الصلاة خلف الأمراء
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 15
حديث رقم: 7641 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ، قَالَ: " شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ، وَالْحَجَّاجُ مُحَاصِرٌ ابْنَ الزُّبَيْرِ، فَكَانَ مَنْزِلُ ابْنِ عُمَرَ بَيْنَهُمَا، فَكَانَ رُبَّمَا حَضَرَ الصَّلَاةَ مَعَ هَؤُلَاءِ، وَرُبَّمَا حَضَرَ الصَّلَاةَ مَعَ هَؤُلَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن ھانیء فرماتے ہیں کہ جب حجاج بن یوسف نے حضرت ابن زبیر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اس وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گھر حجاج اور حضرت ابن زبیر کے درمیان تھا۔ وہ کبھی حضرت ابن زبیر کے ساتھ نماز پڑھتے اور کبھی حجاج کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7767، ترقيم محمد عوامة 7641)
حديث رقم: 7642 مصنف ابن أبي شيبة
الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَالْحُسَيْنُ، يُصَلِّيَانِ خَلْفَ مَرْوَانَ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ أَمَا كَانَ أَبُوكَ يُصَلِّي إِذَا رَجَعَ إِلَى الْبَيْتِ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: لَا وَاللَّهِ، مَا كَانُوا يَزِيدُونَ عَلَى صَلَاةِ الْأَئِمَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضر تحسین مروان کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا کہ کیا آپ کے والد گھر واپس جا کر نماز نہیں پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا نہیں خدا کی قسم! وہ ائمہ کی نماز پر کوئی اضافہ نہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7768، ترقيم محمد عوامة 7642)
حديث رقم: 7643 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ خَلْفَ الْأُمَرَاءِ مَا كَانُوا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں اسلاف ائمہ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے خواہ وہ جو کوئی بھی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7769، ترقيم محمد عوامة 7643)
حديث رقم: 7644 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا يَضُرُّ الْمُؤْمِنَ صَلَاتُهُ خَلْفَ الْمُنَافِقِ، وَلَا يَنْفَعُ الْمُنَافِقَ صَلَاةُ الْمُؤْمِنِ خَلْفَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مؤمن کو منافق کے پیچھے نماز پڑھنے سے کوئی نقصان نہیں اور منافق کو مومن کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7770، ترقيم محمد عوامة 7644)
حديث رقم: 7645 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ جُرَيٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَنِ " الصَّلَاةِ خَلْفَ الْأُمَرَاءِ؟ قَالَ: صَلِّ مَعَهُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن جری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7771، ترقيم محمد عوامة 7645)
حديث رقم: 7646 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَيْمُونًا عَنِ " الصَّلَاةِ خَلْفَ الْأُمَرَاءِ؟ فَقَالَ: صَلِّ مَعَهُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے امراء کے پیچھے نماز پڑھے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7772، ترقيم محمد عوامة 7646)
حديث رقم: 7647 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَيْمُونًا عَنْ رَجُلٍ، فَذَكَرَ أَنَّهُ مِنَ الْخَوَارِجِ، فَقَالَ: أَنْتَ لَا تُصَلِّي لَهُ، إِنَّمَا تُصَلِّي لِلَّهِ، قَدْ كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ الْحَجَّاجِ، وَكَانَ حَرُورِيًّا أَزْرَقِيًّا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے سوال کیا کہ کیا کسی خوارجی کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تم اس کے لئے نماز نہیں پڑھ رہے تم تو اللہ کے لئے نماز پڑھ رہے ہو، ہم حجاج کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ وہ ازرقی حروری تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7773، ترقيم محمد عوامة 7647)
حديث رقم: 7648 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي مَعَهُمْ إِذَا أَخَّرُوا عَنِ الْوَقْتِ قَلِيلًا، وَيَرَى أَنَّ مَأْثَمَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ائمہ نماز کے وقت سے کچھ تاخیر بھی کرتے پھر بھی حضرت عبد اللہ ان کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے کہ اس کا گناہ انہی کے سر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7774، ترقيم محمد عوامة 7648)
حديث رقم: 7649 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ الْحَجَّاجِ عِنْدَ أَبْوَابِ كِنْدَةَ وَخَرَجَ عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ابوابِ کندہ کے پاس کھڑے ہوکر حجاج کے پیچھے نماز پڑھتے تھے اور وہیں سے نکل جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7775، ترقيم محمد عوامة 7649)
حديث رقم: 7650 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا بَسَّامٌ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَنِ الصَّلَاةِ مَعَ الْأُمَرَاءِ؟ فَقَالَ: صَلِّ مَعَهُمْ، فَإِنَّا نُصَلِّي مَعَهُمْ. قَدْ كَانَ الْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ يَبْتَدِرَانِ الصَّلَاةَ خَلْفَ مَرْوَانَ" قَالَ: فَقُلْتُ: النَّاسُ يَزْعُمُونَ أَنَّ ذَلِكَ تُقْيَةٌ؟ قَالَ: وَكَيْفَ ؛ إِنْ كَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، يَسُبُّ مَرْوَانَ فِي وَجْهِهِ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ حَتَّى يُوَلَّى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بسام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ ائمہ کے پیچھے نماز پڑھی جائے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو، کیونکہ ہم بھی ان کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ حضرت حسن اور حضرت حسین مروان کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ”تقیہ“ تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ مروان کو منبر پر اس کے سامنے برا بھلا کہا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ والی بن گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7776، ترقيم محمد عوامة 7650)
حديث رقم: 7651 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، قَالَ:" قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ: إِنَّ أَبَا حَمْزَةَ الثُّمَالِيَّ، وَكَانَ فِيهِ غُلُوٌّ، يَقُولُ: لَا نُصَلِّي خَلْفَ الْأَئِمَّةِ، وَلَا نُنَاكِحُ إِلَّا مَنْ يَرَى مثل مَا رَأَيْنَا؟ فَقَالَ: عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ بَلْ نُصَلِّي خَلْفَهُمْ، وَنُنَاكِحُهُمْ بِالسُّنَّةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن ابی حفصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین سے کہا کہ ابو حمزہ ثمالی ایک غالی شخص ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہم ائمہ کے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے اور ہم اس سے نکاح کا معاملہ نہیں کریں گے جس رائے ہماری رائے کے مطابق نہیں ہوگی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین نے فرمایا کہ ہم ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں اور ان کے ساتھ سنت طریقے سے نکاح بھی کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7777، ترقيم محمد عوامة 7651)
حديث رقم: 7652 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ خَلْفَ الْأُمَرَاءِ، وَيَحْتَسِبُونَ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ اسلاف امراء کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے اور اس نماز کو درست شمار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7778، ترقيم محمد عوامة 7652)
حديث رقم: 7653 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانَ، عَنْ عُقْبَةَ الْأَسَدِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ , أَنَّ أَبَا وَائِلٍ كَانَ يُجَمَّعُ مَعَ الْمُخْتَارِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل مختار کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7779، ترقيم محمد عوامة 7653)
حديث رقم: 7654 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى، ، وَأَشَارَ إِلَى مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، وَالْحَجَّاجُ يَخْطُبُ، أَنِ اسْكُتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مسلم ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا کہ انہوں نے حجاج کے خطبے کے دوران محمد بن سعد کو اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7780، ترقيم محمد عوامة 7654)
حديث رقم: 7655 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ:" أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي خَلْفَ الْحَجَّاجِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن مخیمرہ حجاج کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7781، ترقيم محمد عوامة 7655)