☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 7418 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ، قَالَ:" رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَضْرِبُ الْمُنْكَدِرَ عَلَى السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ" يَعْنِي: الرَّكْعَتَيْنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سائب کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت عمر نے منکدر کو عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے پر مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7538، ترقيم محمد عوامة 7418)
حدیث نمبر: 7419 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنْ سُوَيْدٍ، وَعَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَا:" كَانَ عُمَرُ يَضْرِبُ عَلَى الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید اور حضرت قبیصہ بن جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے پر مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7539، ترقيم محمد عوامة 7419)
حدیث نمبر: 7420 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْمُخْتَارِ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ؟ فَقَالَ: كَانَ عُمَرُ يَضْرِبُ الْأَيْدِي عَلَى الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عصر کے بعد نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر عصر کے بعد نماز پڑھنے پر ہاتھوں پر مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7540، ترقيم محمد عوامة 7420)
حدیث نمبر: 7421 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: " تَمْرَتَانِ بِزُبْدٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ صَلَاةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ دو کھجوریں مکھن کے ساتھ یہ مجھے عصر کے بعد نماز پڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7541، ترقيم محمد عوامة 7421)
حدیث نمبر: 7422 مصنف ابن ابی شیبہ
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، قَالَ:" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ مِنْ سَاعَةٍ أَقْرَبُ إِلَى اللَّهِ مِنْ سَاعَةٍ؟ فَقَالَ:" نَعَمْ ؛ جَوْفُ اللَّيْلِ، فَصَلِّ مَا بَدَا لَكَ حَتَّى تُصَلِّيَ الصُّبْحَ، ثُمَّ انْهَهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَمَا دَامَتْ كَأَنَّهَا عجفةٌ حَتَّى تَنْتَشِرَ، ثُمَّ صَلِّ مَا بَدَا لَكَ حَتَّى يَقُومَ الْعَمُودُ عَلَى ظِلِّهِ، ثُمَّ انْهَهُ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ ؛ فَإِنَّ جَهَنَّمَ تُسْجَرُ نِصْفَ النَّهَارِ، ثُمَّ صَلِّ مَا بَدَا لَكَ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ، ثُمَّ انْهَهُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ؛ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَتَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عبسہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے محبوب گھڑی کون سی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ رات کا آخری حصہ۔ تم اس وقت سے فجر کی نماز تک جتنی چاہو نماز پڑھو۔ پھر سورج طلوع ہونے کے بعد اس وقت تک نماز سے رکے رہو جب تک سورج چھوٹی کمان کی طرح ہو۔ جب وہ پورا ہوجائے تو نماز پڑھ لو۔ پھر اس وقت تک نماز پڑھ سکتے ہو جب تک سورج کا سایہ بالکل سیدھا نہ ہوجائے۔ اس وقت سے زوال شمس تک نماز سے رکے رہو۔ اس لئے کہ نصف نہار کے وقت جہنم کو بھڑکایا جاتا ہے۔ پھر عصر کی نماز تک جو چاہو نماز پڑھتے رہو، عصر پڑھنے کے بعد مغرب تک نماز سے رکے رہو کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے اور انہی کے درمیان غروب ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7542، ترقيم محمد عوامة 7422)