☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 7017 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " نزلت عَلَيْهِ عَشْرَ سِنِينَ فَمَا رَأَيْتُهُ قَنَتَ فِي وِتْرِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مہزم فرماتے ہیں کہ میں بیس سال تک حضرت ابوہریرہ کے پاس حاضر ہوتا رہا میں نے انہیں کبھی وتروں میں دعائے قنوت پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7127، ترقيم محمد عوامة 7017)
حدیث نمبر: 7018 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ وَلَا فِي الْوِتْرِ، فَكَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الْقُنُوتِ، قَالَ: مَا نَعْلَمُ الْقُنُوتَ إِلَّا طُولَ الْقِيَامِ وَقِرَاءَةَ الْقُرْآنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر میں اور وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ جب ان سے قنوت کے بارے میں سوال کیا جاتا تو فرماتے کہ ہم قنوت کو قیام اور قراءت کا لمبا کرنا سمجھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7128، ترقيم محمد عوامة 7018)
حدیث نمبر: 7019 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الْوِتْرُ عَلَى أَهْلِ الْقُرْآنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وتر قرآن والوں پر لازم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7129، ترقيم محمد عوامة 7019)