☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ملاحوں کی نماز کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← ملاحوں کی نماز کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 6641 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَيُّوبَ أَبِي الْعَلَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً:" وَسُئِلَ عَنْ مَلَّاحٍ يَكُونُ فِي سَفِينَةٍ وَمَعَهُ فِيهَا أَهْلُهُ، وَهِيَ مَنْزِلُهُ يُسَافِرُ فِيهَا، قَالَ: يُصَلِّي فِيهَا أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ملاح کشتی میں ہو اور اس کے ساتھ اس کے بیوی بچے بھی ہوں اور وہ کشتی ہی اس کا گھر ہو تو وہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ چار رکعتیں پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6741، ترقيم محمد عوامة 6641)
حدیث نمبر: 6642 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: سُئِلَ الْحَسَنُ" عَنِ الْمَلَّاحِينَ يَكُونُونَ فِي السَّفِينَةِ فِي أَهَالِيهمْ يُتِمُّونَ الصَّلَاةَ؟، قَالَ: نَعَمْ، هِيَ مَنَازِلُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کچھ لوگ اپنے اہل و عیال کے ساتھ کشتیوں میں رہتے ہوں تو کیا وہ پوری نماز پڑھیں گے؟ انہوں نے فرمایا ہاں، یہ کشتیاں ہی ان کے گھر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6742، ترقيم محمد عوامة 6642)
حدیث نمبر: 6643 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ دَغْفَلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ، فَقَالَ: هُمْ مُطْمَئِنُّونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن دغفل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کشتی والوں کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اطمینان سے رہتے ہیں اس لئے پوری نماز پڑھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6743، ترقيم محمد عوامة 6643)