☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 6600 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " مَا أُبَالِي نَفَخْتُ فِي الصَّلَاةِ أَوْ تَكَلَّمْتُ، وَقَالَ: النَّفْخُ فِي الصَّلَاةِ كَلَامٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنا اور بات کرنا برابر ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنا بات کرنے کے مترادف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6699، ترقيم محمد عوامة 6600)
حدیث نمبر: 6601 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ النَّفْخَ فِي الصَّلَاةِ، وَقَالَ: نَحِّهِ بِثَوْبِكَ أَوْ بِكُمِّ قَمِيصِكَ، وَكُرِهَ النَّفْخُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ وہ فرماتے تھے کہ اپنے کپڑے یا آستین سے صاف کرلو لیکن پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6700]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6700، ترقيم محمد عوامة 6601)
حدیث نمبر: 6602 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " لَأَنْ أَسْجُدَ عَلَى الرَّضْفِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَنْفُخَ فِي صَلَاتِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک گرم پتھروں پر سجدہ کرنا نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے سے زیادہ بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6701]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6701، ترقيم محمد عوامة 6602)
حدیث نمبر: 6603 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: " لَأَنْ أَضَعَ جَبْهَتِي عَلَى جَمْرَةٍ حَتَّى تُطْفَأَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَنْفُخَ فِي صَلَاتِي، ثُمَّ أَسْجُدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ میں اپنی پیشانی کو کسی انگارے پر رکھوں اور اسے ٹھنڈا کردوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نماز میں پھونک مار کر سجدہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6702، ترقيم محمد عوامة 6603)
حدیث نمبر: 6604 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّهُ قَالَ: " النَّفْخُ فِي الصَّلَاةِ كَلَامٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا کلام کرنے کے مترادف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6703، ترقيم محمد عوامة 6604)
حدیث نمبر: 6605 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّهُ قَالَ: " النَّفْخُ فِي الصَّلَاةِ كَلَامٌ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا نماز کو توڑ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6704، ترقيم محمد عوامة 6605)
حدیث نمبر: 6606 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ:" أَنَّهُ كَرِهَ النَّفْخَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء نے نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6705، ترقيم محمد عوامة 6606)
حدیث نمبر: 6607 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ النَّفْخَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6706، ترقيم محمد عوامة 6607)
حدیث نمبر: 6608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ:" أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ كَرِهَ النَّفْخَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن نے نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6707، ترقيم محمد عوامة 6608)
حدیث نمبر: 6609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ كَهَمْسٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالَ مِنَ الْجَفَاءِ أَنْ يَنْفُخَ الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ آدمی کا نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنا بےدینی کا حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6708، ترقيم محمد عوامة 6609)
حدیث نمبر: 6610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ سُفْيَانَ الْعُصْفُرِيِّ، قَالَ:" صَلَّيْتُ فِي حُجْرَةِ الشَّعْبِيِّ فَنَفَخْتُ فَنَهَانِي، وَقَالَ: إِنْ رَأَيْتَ أَذًى، فَامْسَحْهُ بِيَدِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان عصفری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کے کمرے میں نماز پڑھی، میں نے پھونک کر منہ سے کوئی چیز نکالی تو انہوں نے مجھے منع کیا اور فرمایا کہ اگر تمہیں کوئی ایسی چیز محسوس ہو تو اسے ہاتھ سے صاف کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6709، ترقيم محمد عوامة 6610)
حدیث نمبر: 6611 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي حَمْزَةَ ، أَبِي صَالِحٍ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ :" أَنَّ قَرِيبًا لِأُمِّ سَلَمَةَ صَلَّى فَنَفَخَ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ لَا تَفْعَلْ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِغُلَامٍ لَنَا أَسْوَدَ، يُقَالَ لَهُ رَبَاحٌ: تَرِّبْ يَا رَبَاحُ وَجْهَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ کے کسی رشتہ دار نے دورانِ نماز پھونک کر منہ سے کوئی چیز نکالی تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے ایک کالے غلام سے جس کا نام رباح تھا، فرمایا تھا کہ اے رباح! اس مٹی کو اپنے چہرے پر مل لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6710، ترقيم محمد عوامة 6611)
حدیث نمبر: 6612 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ:" أَنَّهُ كَرِهَ النَّفْخَ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر نے نماز میں پھونک کے ذریعے کسی چیز کے نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6711، ترقيم محمد عوامة 6612)