☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 6495 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ التَّسَانُدَ إِلَى الْقِبْلَةِ بَعْدَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6591، ترقيم محمد عوامة 6495)
حدیث نمبر: 6496 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ:" أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَرَأَى أُنَاسًا قَدْ تَسَانَدُوا إِلَى الْقِبْلَةِ، قَالَ: فَقَالَ لَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ: هَكَذَا عَنْ وُجُوهِ الْمَلَائِكَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ مسجد تشریف لائے تو کچھ لوگوں کو قبلے کی جہت سے ٹیک لگائے دیکھ کر فرمایا تم فرشتوں کے چہروں کی طرف رخ کرکے کیوں بیٹھے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6592، ترقيم محمد عوامة 6496)
حدیث نمبر: 6497 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَحْتَبِي وَنَحْنُ حَوْلَهُ، فَإِنْ رَأَى أَحَدًا مِنَّا نَعَسَ حَرَّكَهُ، قَالَ: وَكَانَ يَنْعَسُ وَهُوَ مُحْتَبٍ، ثُمَّ تُقَامُ الصَّلَاةُ، فَيَنْهَضُ، وَيُصَلِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر طلوع ہونے کے بعد فجر کی سنتیں پڑھ کر حبوہ بنا کر بیٹھ جاتے، ہم آپ کے ارد گرد بیٹھ جاتے۔ جب وہ ہم میں سے کسی کو اونگھتا ہوا دیکھتے تو اسے ہلاتے، وہ حبوہ کی حالت میں خود بھی اونگھ رہے ہوتے تھے۔ پھر نماز کھڑی ہوجاتی تو وہ اٹھ کر جماعت میں شامل ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6593، ترقيم محمد عوامة 6497)
حدیث نمبر: 6498 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ الْمَسْجِدَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ، فَإِذَا قَوْمٌ قَدْ أَسْنَدُوا ظُهُورَهُمْ إِلَى الْقِبْلَةِ فَقَالَ: تَنَحَّوْا عَنِ الْقِبْلَةِ لَا تَحُولُوا بَيْنَ الْمَلَائِكَةِ وَبَيْنَ صَلَاتِهَا، وَإِنَّ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ صَلَاةُ الْمَلَائِكَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ مسجد تشریف لائے تو کچھ لوگوں کو قبلے کی جہت سے ٹیک لگائے دیکھ کر فرمایا قبلے سے پرے ہو کر بیٹھو، فرشتوں اور ان کی نماز کے درمیان حائل مت ہو، یہ دو رکعتیں فرشتوں کی بھی نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6594، ترقيم محمد عوامة 6498)