☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يدخل المسجد في الفجر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب صلاة التطوع والإمامة← في الرجل يدخل المسجد في الفجر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 6472 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا حُصَيْنٌ، وَابْنُ عَوْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ " دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ، وَلَمْ يَكُنْ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ، فَصَلَّاهُمَا فِي نَاحِيَةٍ، ثُمَّ دَخَلَ مَعَ الْقَوْمِ فِي صَلَاتِهِمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہوئے، انہوں نے سنتیں نہیں پڑھی تھیں، پس انہوں نے پہلے ایک کونے میں سنتیں ادا کیں، پھر جماعت میں شامل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6567، ترقيم محمد عوامة 6472)
Hadith No.: 6473 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" يُصَلِّيهِمَا فِي نَاحِيَةٍ، ثُمَّ يَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِي صَلَاتِهِمْ."
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ آدمی پہلے فجر کی سنتیں ادا کرے پھر جماعت میں شامل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6568، ترقيم محمد عوامة 6473)
Hadith No.: 6474 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ:" أَنَّهُ جَاءَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَالْإِمَامُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَلِجَ الْمَسْجِدَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر مسجد آئے تو امام فجر کی نما زپڑھا رہا تھا، انہوں نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے مسجد کے دروازے پر فجر کی سنتیں ادا کیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6569، ترقيم محمد عوامة 6474)
Hadith No.: 6475 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ، قَالَ:" رَأَيْتُ الرَّجُلَ يَجِيءُ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ، ثُمَّ يَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِي صَلَاتِهِمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نماز پڑھا رہے تھے، ایک آدمی آیا، اس نے مسجد کے کونے میں فجر کی سنتیں ادا کیں، پھر جماعت میں شامل ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6570، ترقيم محمد عوامة 6475)
Hadith No.: 6476 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ:" أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَأَبَا مُوسَى، خَرَجَا مِنْ عِنْدِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَرَكَعَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ مَعَ الْقَوْمِ فِي الصَّلَاةِ، وَأَمَّا أَبُو مُوسَى فَدَخَلَ فِي الصَّفِّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن مضرب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور حضرت ابو موسیٰ سعید بن عاص کے پاس سے اٹھے، اتنے میں نماز کھڑی ہوگئی۔ حضرت ابن مسعود نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر جماعت میں شامل ہوگئے۔ حضرت ابو موسیٰ پہلے ہی صف میں داخل ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6571، ترقيم محمد عوامة 6476)
Hadith No.: 6477 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" قُلْتُ لِطَاوُسٍ أَرْكَعُ الرَّكْعَتَيْنِ وَالْمُقِيمُ يُقِيمُ؟ قَالَ: هَلْ تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت داود بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس سے کہا کہ میں اقامت کے دوران دو رکعتیں پڑھ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم اس کی طاقت رکھتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6572، ترقيم محمد عوامة 6477)
Hadith No.: 6478 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " اقْرَأْ، وَلَا تَقْرَأْ، وَإِنْ قَرَأْتَ فَخَفِّفْ، صَلِّهِمَا وَلَوْ بِالطَّرِيقِ" , يَعْنِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ فجر کی سنتوں میں قراءت کرو یا نہ کرو، اگر قراءت کرو تو مختصر کرو لیکن ان دو رکعتوں کو ضرور ادا کرو، خواہ انہیں راستے میں ہی کیوں نہ پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6573، ترقيم محمد عوامة 6478)
Hadith No.: 6479 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إِذَا دَخَلْتَ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، وَلَمْ تَرْكَعْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَارْكَعْهُمَا، وَإِنْ ظَنَنْتَ أَنَّ الرَّكْعَةَ الْأُولَى تَفُوتُكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تم دورانِ جماعت مسجد میں داخل ہو اور تم نے فجر کی سنتیں نہ پڑھی ہوں تو پہلے یہ سنتیں پڑھ لو، خواہ تمہیں پہلی رکعت کے رہ جانے کا اندیشہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6574، ترقيم محمد عوامة 6479)
Hadith No.: 6480 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ دَلْهَمِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ وَبَرَةَ، قَالَ:" رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَفْعَلُهُ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بھی یونہی کرتے دیکھا۔ مجھے کسی نے بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دو مرتبہ یوں کیا کہ ایک مرتبہ دوران جماعت وہ آئے تو انہوں نے مسجد کے ایک کونے میں فجر کی سنتیں ادا فرمائیں۔ پھر دوسری مرتبہ آئے تو جماعت میں شریک ہوگئے حالانکہ انہوں نے فجر کی سنتیں نہ پڑھی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6575، ترقيم محمد عوامة 6480)
Hadith No.: 6481 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ إِذَا جَاءَ وَالْإِمَامُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، أَنْ يُصَلِّيَهُمَا فِي الْمَسْجِدِ، وَقَالَ: يُصَلِّيهِمَا عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ أَوْ فِي نَاحِيَتِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے اس با ت کو مکروہ قرار دیا ہے کہ دوران جماعت مسجد میں فجر کی سنتیں ادا کی جائیں، وہ فرماتے ہیں کہ ان سنتوں کو جماعت کے دوران مسجد کے کونے یا دروازے پر ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6577، ترقيم محمد عوامة 6481)
Hadith No.: 6482 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ , عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ:" إِنِّي لَأَجِيءُ إِلَى الْقَوْمِ وَهُمْ صُفُوفٌ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ، فَأُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَنْضَمُّ إِلَيْهِمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ میں بعض اوقات فجر کی نماز میں دورانِ جماعت مسجد میں آتا ہوں، میں دو سنتیں پڑھ کر پھر جماعت کے ساتھ شریک ہوتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6578، ترقيم محمد عوامة 6482)