☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 6422 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْضَلُ الصَّلَاةِ صَلَاةُ الْمَرْءِ فِي بَيْتِهِ إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرضوں کے علاوہ آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو گھر میں ادا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6515]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6515، ترقيم محمد عوامة 6422)
حدیث نمبر: 6423 مصنف ابن ابی شیبہ
السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ يَخْرُجُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فِيهِ شَيْئًا"، يَعْنِي لَا يَتَطَوَّعُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو مسجد میں فرض نماز پڑھنے کے بعد کوئی نماز پڑھے بغیر مسجد سے نکلتے دیکھا ہے۔ یعنی انہوں نے نوافل مسجد میں ادا نہیں کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6516]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6516، ترقيم محمد عوامة 6423)
حدیث نمبر: 6424 مصنف ابن ابی شیبہ
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" سُئِلَ حُذَيْفَةُ عَنِ التَّطَوُّعِ فِي الْمَسْجِدِ يَعْنِي بَعْدَ الْفَرِيضَةِ فَقَالَ: إِنِّي لِأَكْرَههُ بَيْنَمَا هُمْ جَمِيعًا فِي الصَّلَاةِ إِذِ اخْتَلَفُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے فرض کے بعد مسجد میں نوافل پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں۔ اس لئے کہ وہاں سب لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اس طرح ان کی نمازوں میں اختلاف ہوجائے گا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6517]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6517، ترقيم محمد عوامة 6424)
حدیث نمبر: 6425 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ مُتَطَوِّعًا فِي مَسْجِدِ قَوْمِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6518، ترقيم محمد عوامة 6425)
حدیث نمبر: 6426 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ الرَّبِيعَ بْنَ خُثَيْمٍ مُتَطَوِّعًا فِي مَسْجِدِ الْحَيِّ قَطُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نسیر بن ذعلوق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیع بن خثیم کو مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6519، ترقيم محمد عوامة 6426)
حدیث نمبر: 6427 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قَالَ: " إِذَا صُلِّيَتِ الْمَكْتُوبَةُ فَبَيْتُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معمر فرماتے ہیں کہ جب تم فرض نماز پڑھ چکو تو اپنے گھر چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6520، ترقيم محمد عوامة 6427)
حدیث نمبر: 6428 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: " مَا رَأَيْتُ عَبِيدَةَ مُتَطَوِّعًا فِي مَسْجِدِ الْحَيِّ إِلَّا مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ کو سوائے ایک مرتبہ کے مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6521، ترقيم محمد عوامة 6428)
حدیث نمبر: 6429 مصنف ابن ابی شیبہ
سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ:" كَانَ سُوَيْدُ بْنُ غَفَلَةَ لَا يُصَلِّي تَطَوُّعًا بَعْدَ صَلَاةٍ حَتَّى يَنْفَتِلَ حِينَ يُسَلِّمُ إِلَى بَيْتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ نماز پڑھنے کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے، بلکہ سلام پھیرتے ہی اپنے گھر چلے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6522، ترقيم محمد عوامة 6429)
حدیث نمبر: 6430 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، قَالَ: كَانَ لَا يُصَلِّي فِي مَسْجِدِهِ شَيْئًا بَعْدَ الْفَرِيضَةِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ فرض پڑھنے کے بعد اپنی مسجد میں کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6523، ترقيم محمد عوامة 6430)