☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 6369 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ:" سَمِعْتُ الْحَسَنَ وَسُئِلَ عَنِ الثَّوْبِ يَخْرُجُ مِنَ النَّسَّاجِ يُصَلَّى فِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے اس کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی بنائی ادھڑ رہی ہو۔ انہوں نے فرمایا کہ اس میں نما ز پڑھنا جائز ہے۔ حضرت ابن سیرین نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6460، ترقيم محمد عوامة 6369)
حدیث نمبر: 6370 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَبِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِي رِدَاءِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی کی چادر میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6462، ترقيم محمد عوامة 6370)
حدیث نمبر: 6371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَطَاءٍ أَبِي مُحَمَّدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ عَلَى عَلِيٍّ قَمِيصًا مِنْ هَذِهِ الْكَرَابِيسِ غَيْرَ غَسِيلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سفید روئی کی بنی ہوئی ایک ان دھلی قمیص میں دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6463، ترقيم محمد عوامة 6371)
حدیث نمبر: 6372 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ جَابِرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ صَلَّى فِي ثَوْبٍ نَسِيجٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ایک بنے ہوئے کپڑے میں نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6464، ترقيم محمد عوامة 6372)
حدیث نمبر: 6373 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرَ:" عَنِ الثَّوْبِ يَحُوكُهُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى يُصَلَّى فِيهِ، قَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ آدمی کسی ایسے کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے جسے کسی یہودی یا نصرانی نے بنایا ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6465، ترقيم محمد عوامة 6373)