☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب صلاة التطوع والإمامة← جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 6319 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إِذَا كَانَ لَيْلَةٌ مَطِيرَةٌ، أَوْ شَدِيدَةُ الرِّيحِ، أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيًا فَيُنَادِي: أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کبھی بارش یا آندھی ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیتے کہ وہ اعلان کرے ”اپنے کجاو وں میں نماز پڑھو“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6407، ترقيم محمد عوامة 6319)
حدیث نمبر: 6320 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، خَالِدٍ ، أَبِي الْمَلِيحِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ، أَوْ حُنَيْنٍ، فَأَصَابَنَا مَطَرٌ لَمْ يَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ملیح کے والد فرماتے ہیں کہ حدیبیہ یا حنین والے سال میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ اس دوران ایک دن اتنی بارش ہوئی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ آپ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا اس نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6408، ترقيم محمد عوامة 6320)
حدیث نمبر: 6321 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، قَالَ: " أَصَابَنَا مَطَرٌ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فِي عَهْدِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے زمانے میں جمعہ کے دن بارش ہوئی، انہوں نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کرے نماز اپنے کجاو وں میں پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6409، ترقيم محمد عوامة 6321)
حدیث نمبر: 6322 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، خَالِدٍ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبِي الْمَلِيحِ ، أَبِي
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، قَالَ: خَرَجْتُ ذَاتَ لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا رَكَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ، قَالَ أَبِي : مَنْ هَذَا، قَالُوا أَبُو الْمَلِيحِ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَأَصَابَتْنَا سَمَاءٌ لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بارانی رات میں میں نماز کے لئے مسجد میں گیا، واپس آ کر میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو والد صاحب نے پوچھا کون ہے؟ گھر والوں نے بتایا کہ ابو ملیح ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا۔ اتنے میں بارش ہوئی جو اتنی تھی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ لیکن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک منادی نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6410، ترقيم محمد عوامة 6322)
حدیث نمبر: 6323 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، هَمَّامٌ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ :" أَنَّ يَوْمَ حُنَيْنٍ كَانَ يَوْمًا مَطِيرًا فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيَهُ أَنَّ الصَّلَاةَ فِي الرِّحَالِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ حنین کے دن بارش ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ کجاو وں میں نماز پڑھے جانے کا اعلان کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6411]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6411، ترقيم محمد عوامة 6323)