☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سبق بركعة فقدمه الإمام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← أول العيدين← سبق بركعة فقدمه الإمام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 2
حديث رقم: 5945 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِي الذَّيَّالِ، عَنِ الْحَسَنِ فِي " الرَّجُلِ يُسْبَقُ بِرَكْعَةٍ، فَيُحْدِثُ الْإِمَامُ، فَيَأْخُذُ بِيَدِ الَّذِي سُبِقَ، فَيُقَدِّمُهُ كَيْفَ يَصْنَعُ؟، قَالَ: قَالَ: يُصَلِّي رَكْعَةً، وَيَجْلِسُ، ثُمَّ يَبْنِي عَلَى صَلَاةِ الْقَوْمِ، فَإِذَا أَتَمَّ بِهِمْ أَرْبَعًا جَلَسَ، فَتَشَهَّدَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ رَجُلٍ فَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ الرَّجُلُ فَصَلَّى رَكْعَتَهُ الَّتِي سُبِقَ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی، وہ نماز میں شامل ہوا، امام کا وضو ٹوٹ گیا تو اس نے اس مقتدی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کردیا، اب وہ کیا کرے؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ ایک رکعت پڑھ کر بیٹھ جائے، پھر لوگوں کی نماز پر بنا کرے۔ جب انہیں چار رکعات پڑھا دے تو بیٹھ کر تشہد پڑھے، پھر ایک آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کر دے، جب وہ سلام پھیرے تو یہ کھڑے ہو کر اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6026، ترقيم محمد عوامة 5945)
حديث رقم: 5946 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ: فِي" رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَةً، فَأَحْدَثَ، فَأَخَذَ بِيَدِ رَجُلٍ، فَقَدَّمَهُ وَقَدْ فَاتَتْهُ تِلْكَ الرَّكْعَةُ، قَالَ: يُصَلِّي بِهِمْ بَقِيَّةَ صَلَاتِهِمْ، فَإِذَا أَتَمَّ أَخَذَ بِيَدِ رَجُلٍ مِمَّنْ شَهِدَ تِلْكَ الرَّكْعَةَ، فَقَدَّمَهُ، فَسَلَّمَ بِهِمْ، ثُمَّ قَامَ، فَقَضَى تِلْكَ الرَّكْعَةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے ایک رکعت گذرنے کے بعد امام نے نائب بنایا ہو لیکن اس کی وہ رکعت چھوٹ گئی ہو تو وہ کیا کرے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ لوگوں کو باقی نماز پڑھائے، جب نماز پوری کرلے تو ایک ایسے آدمی کو پکڑ کر آگے کر دے جس نے وہ رکعت پڑھی ہو جب وہ سلام پھیرے تو یہ اٹھ کر اپنی نماز مکمل کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6027، ترقيم محمد عوامة 5946)