☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← أول العيدين← جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 5937 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ وَأَوْقَفَنِي عَلَى شَيْخٍ بِالرَّقَّةِ يُقَالَ لَهُ وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، فَقَالَ: " صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ زیاد بن ابی جعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے رقہ میں ایک بوڑھے صاحب کے پاس لا کھڑا کیا جن کا نام وابصہ بن معبد تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6018، ترقيم محمد عوامة 5937)
حدیث نمبر: 5938 مصنف ابن ابی شیبہ
مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، بْنِ شَيْبَانَ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ وَكَانَ مِنَ الْوَفْدِ، قَالَ:" خَرَجْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَايَعْنَا، وَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ، فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْصَرَفَ، فَقَالَ: اسْتَقْبِلْ صَلَاتَكَ، فَلَا صَلَاةَ لِلَّذِي خَلْفَ الصَّفِّ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن شیبان فرماتے ہیں کہ ہم وفد کی صورت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے آپ کے دست اقدس پر بیعت کی اور آپ کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو اس کے پاس کھڑے ہوگئے، جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ دوبارہ نماز پڑھو، کیونکہ جس شخص نے صف کے پیچھے نماز پڑھی اس کی نماز نہیں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6019، ترقيم محمد عوامة 5938)
حدیث نمبر: 5939 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ ، إِبْرَاهِيمَ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" يُعِيدُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6020، ترقيم محمد عوامة 5939)
حدیث نمبر: 5940 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ:" لَا يَقُمْ وَحْدَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اکیلے مت کھڑے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6021، ترقيم محمد عوامة 5940)
حدیث نمبر: 5941 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وابصہ بن معبد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے صفوں کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نماز دھرانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6022، ترقيم محمد عوامة 5941)