☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گاؤں کے لوگوں کے لئے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← أول العيدين← گاؤں کے لوگوں کے لئے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 5925 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى نَافِعٍ أَسْأَلُهُ، عَنِ الْقَوْمِ يَكُونُونَ فِي الرُّسْتَاقِ، وَيَحْضُرُهُمُ الْعِيدُ:" هَلْ يَجْتَمِعُونَ، فَيُصَلِّي بِهِمْ رَجُلٌ؟ وَعَنِ الْجُمُعَةِ؟ فَكَتَبَ إِلَيَّ: أَمَّا الْعِيدُ فَإِنَّهُمْ يَجْتَمِعُونَ فَيُصَلِّي بِهِمْ رَجُلٌ، وَأَمَّا الْجُمُعَةُ فَلَا عِلْمَ لِي بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو خط لکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ عید کی نماز اور جمعہ کی نماز کے لئے جمع ہوں گے اور کیا کوئی آدمی انہیں یہ نمازیں پڑھائے گا؟ انہوں نے جواب میں مجھے لکھا کہ عید کی نماز کے لئے تو وہ جمع ہوں گے اور ایک آدمی انہیں عید کی نماز پڑھائے گا اور جمعہ کی نماز کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6003، ترقيم محمد عوامة 5925)
حدیث نمبر: 5926 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّهُ قَالَ:" فِي الْقَوْمِ يَكُونُونَ فِي السَّوَادِ فِي السَّفَرِ فِي يَوْمِ عِيدِ فِطْرٍ، أَوْ أَضْحَى، قَالَ: يَجْتَمِعُونَ، فَيُصَلُّونَ، وَيَؤُمُّهُمْ أَحَدُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن اگر سفر میں ہوں یا دیہات میں ہوں تو وہ جمع ہو کر نماز پڑھیں گے اور ایک آدمی انہیں نماز پڑھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6004، ترقيم محمد عوامة 5926)
حدیث نمبر: 5927 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ" فِي أَهْلِ الْقُرَى، وَأَهْلِ السَّوَادِ يَحْضُرُهُمُ الْعِيدُ، قَالَ: كَانَ لَا يَرَى أَنْ يَخْرُجُوا، فَيُصَلِّي بِهِمْ رَجُلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بستی والوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ عید کی نماز کے لئے نہیں نکلیں گے اور نہ ہی کوئی انہیں عید کی نماز پڑھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6005، ترقيم محمد عوامة 5927)
حدیث نمبر: 5928 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ:" سُئِلَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، قَالَ: إِذَا كَانَتْ قَرْيَةً جَامِعَةً، فَلْيُصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ مثل يَوْمِ الْجُمُعَةِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ اس بارے میں حضرت عطاء بن ابی رباح سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب گاؤں جامعہ ہو تو وہ جمعہ کی طرح دو رکعات پڑھیں۔ حضرت حکم بن عتیبہ فرماتے ہیں کہ جمعہ امام کے ساتھ جامع مسجد میں ہی ہوتا ہے حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق جمعہ خلیفہ وقت کے ساتھ مسلمانوں کے شہروں میں ہوتا ہے۔ حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ جمعہ، عید الفطر اور عید الاضحی صرف اس کے لئے ہیں جو امام کے ساتھ حاضر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6006، ترقيم محمد عوامة 5928)
حدیث نمبر: 5929 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى أَهْلِ الْقُرَى يَأْمُرُهُمْ أَنْ يُصَلُّوا الْفِطْرَ، وَالْأَضْحَى وَأَنْ يُجَمِّعُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے دیہات والوں کو خط لکھا کہ وہ عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز پڑھیں اور جمعہ بھی ادا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6010، ترقيم محمد عوامة 5929)
حدیث نمبر: 5930 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إِذَا كَانَتِ الْقَرْيَةُ لَهَا أَمِيرٌ، فَعَلَيْهِمُ الْجُمُعَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب گاؤں کا کوئی امیر ہو تو ان پر جمعہ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6011، ترقيم محمد عوامة 5930)
حدیث نمبر: 5931 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، قَالَ: " خَرَجَ مَسْرُوقٌ، وَعُرْوَةُ بْنُ الْمُغِيرَةِ إِلَى بَدْوٍ لَهُمْ، قَالَ: فَحَضَرَتِ الْجُمُعَةُ فَلَمْ يُجَمِّعُوا، وَحَضَرَ الْفِطْرُ فَلَمْ يُفْطِرُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت عروہ اور حضرت مغیرہ ان کے گاؤں میں تشریف لائے۔ جب جمعہ کی نماز کا وقت آیا تو انہوں نے جمعہ نہ پڑھا اور جب عید آئی تو انہوں نے عید کی نماز نہ پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6012، ترقيم محمد عوامة 5931)