☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← أول العيدين← عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 32
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 5743 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي عِيدٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً، سَبْعًا فِي الْأُولَى، وَخَمْسًا فِي الْآخِرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کی نماز میں بارہ تکبیرات کہیں، سات پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5815، ترقيم محمد عوامة 5743)
حدیث نمبر: 5744 مصنف ابن ابی شیبہ
زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَوْبَانَ ، أَبِيهِ ، مَكْحُولٍ ، أَبُو عَائِشَةَ ، أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَائِشَةَ ، وَكَانَ جَلِيسًا لِأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: شَهِدْتُ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ، وَدَعَا أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ، وَحُذَيْفَةَ فَسَأَلَهُمَا، عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدَيْنِ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى :" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ كَمَا يُكَبِّرُ عَلَى الْجِنَازَةِ، قَالَ: وَصَدَّقَهُ حُذَيْفَةُ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو مُوسَى: وَكَذَلِكَ كُنْتُ أُصَلِّي بِأَهْلِ الْبَصْرَةِ وَأَنَا عَلَيْهَا، قَالَ أَبُو عَائِشَةَ: وَأَنَا حَاضِرٌ ذَلِكَ، فَمَا نَسِيتُ قَوْلَهُ أَرْبَعًا كَالتَّكْبِيرِ عَلَى الْجِنَازَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ابو عائشہ رضی اللہ عنہا (جو کہ حضرت ابوہریرہ کے ہم مجلس تھے) فرماتے ہیں کہ میں سعید بن عاص کے پاس تھا۔ انہوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان سے عیدین کی تکبیرات کے بارے میں سوال کیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین میں جنازے کی طرح چار تکبیرات کہا کرتے تھے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان کی تصدیق کی۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ جب میں بصرہ کا گورنر تھا تو وہاں بھی اسی طرح نماز عید پڑھاتا تھا۔ ابو عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ میں اس مجلس میں موجود تھا اور مجھے حضرت ابو موسیٰ کا یہ جملہ اچھی طرح یاد ہے: جنازے کی طرح چار تکبیرات۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5816، ترقيم محمد عوامة 5744)
حدیث نمبر: 5745 مصنف ابن ابی شیبہ
أَرْبَعَةِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ شَهِدَ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ أَرْسَلَ إِلَى أَرْبَعَةِ نَفَرِ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ فَسَأَلَهُمْ عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدِ، فَقَالُوا:" ثَمَانُ تَكْبِيرَاتٍ، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ سِيرِينَ، فَقَالَ: صَدَقَ، وَلَكِنَّهُ أَغْفَلَ تَكْبِيرَةَ فَاتِحَةِ الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ سعید بن عاص کو دیکھنے والے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ سعید بن عاص نے ان صحابہ کرام میں سے چار کو بلایا جنہوں نے درخت کے نیچے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ سعید بن عاص نے ان سے عید کی تکبیرات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ آٹھ تکبیریں ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر ابن سیرین سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے ٹھیک کہا البتہ وہ تکبیر تحریمہ کو چھوڑ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5817، ترقيم محمد عوامة 5745)
حدیث نمبر: 5746 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُعَلِّمُنَا التَّكْبِيرَ فِي الْعِيدَيْنِ، تِسْعَ تَكْبِيرَاتٍ: خَمْسٌ فِي الْأُولَى، وَأَرْبَعٌ فِي الْآخِرَةِ، وَيُوَالِي بَيْنَ الْقِرَاءَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ہمیں عیدین کی نمازوں کے لئے نو تکبیرات سکھاتے تھے، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں۔ وہ دونوں کی قرائتوں کو ایک دوسرے سے ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5818، ترقيم محمد عوامة 5746)
حدیث نمبر: 5747 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُحَلٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ عید الفطر اور عید الاضحی کے لئے نو نو تکبیرات کہتے تھے، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری میں اور دونوں کی قرائتوں کو ملایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5819، ترقيم محمد عوامة 5747)
حدیث نمبر: 5748 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى،
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5821، ترقيم محمد عوامة 5748)
حدیث نمبر: 5749 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ :" أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْفِطْرِ إِحْدَى عَشْرَةَ: سِتًّا فِي الْأُولَى، وَخَمْسًا فِي الْآخِرَةِ، يَبْدَأُ بِالْقِرَاءَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، وَخَمْسًا فِي الْأَضْحَى، ثَلَاثًا فِي الْأُولَى، وَثِنْتَيْنِ فِي الْآخِرَةِ، يَبْدَأُ بِالْقِرَاءَةِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عید الفطر کی نماز میں گیارہ تکبیریں کہتے تھے۔ چھ پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں۔ دونوں رکعتوں کو قرائت سے شروع فرماتے۔ آپ عید الاضحی میں پانچ تکبیرات کہا کرتے تھے، تین پہلی رکعت میں اور دو آخری رکعت میں۔ دونوں رکعتوں کو قرائت سے شروع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5823، ترقيم محمد عوامة 5749)
حدیث نمبر: 5750 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ , وَعَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ," أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ تَكْبِيرَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تیرہ مرتبہ تکبیر کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5824، ترقيم محمد عوامة 5750)
حدیث نمبر: 5751 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ:" أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَبَّرَ فِي عِيدٍ ثَلَاثَ عَشْرَةَ: سَبْعًا فِي الْأُولَى، وَسِتًّا فِي الْآخِرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضفرت عطاء فرماتے ہں م کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عید کی نماز میں تیرہ مرتبہ تکبیرات کہیں، سات مرتبہ پہلی رکعت میں اور چھ مرتبہ دوسری رکعت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5825، ترقيم محمد عوامة 5751)
حدیث نمبر: 5752 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسًا، كُلُّهُنَّ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات کہیں، سب کی سب قرائت سے پہلے تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5826، ترقيم محمد عوامة 5752)
حدیث نمبر: 5753 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدِ فِي الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، بِتَكْبِيرَةِ الِافْتِتَاحِ، وَفِي الْآخِرَةِ سِتًّا، بِتَكْبِيرَةِ الرَّكْعَةِ، كُلُّهُنَّ قَبْلَ الْقِرَاءَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے عید کی نماز کی پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ سمیت سات تکبیرات اور دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیر سمیت چھ تکبیرات کہیں، یہ سب زائد تکبیرات قرائت سے پہلے تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5827، ترقيم محمد عوامة 5753)
حدیث نمبر: 5754 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ كُرْدُوسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَ لَيْلَةَ الْعِيدِ أَرْسَلَ الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبِي مَسْعُودٍ، وَحُذَيْفَةَ، وَالْأَشْعَرِيِّ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنَّ الْعِيدَ غَدًا فَكَيْفَ التَّكْبِيرُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" تَقُومُ فَتُكَبِّرُ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَتَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ، لَيْسَ مِنْ طِوَالِهَا، وَلَا مِنْ قِصَارِهَا، ثُمَّ تَرْكَعُ، ثُمَّ تَقُومُ، فَتَقْرَأُ، فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ، كَبَّرْتَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ، ثُمَّ تَرْكَعُ بِالرَّابِعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ولید بن عقبہ نے عید کی رات حضرت ابن مسعود، حضرت ابو مسعود، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ اشعری کو بلایا اور ان سے کہا کہ کل عید ہے، تکبیرات کیسے کہنی ہیں؟ حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ تم قیام میں چار تکبیرات کہو، پھر سورت فاتحہ پڑھو اور مفصل میں سے کوئی سورت پڑھو جو نہ بہت لمبی ہو نہ بہت مختصر، پھر رکوع کرو، پھر قیام میں قرائت کرو، جب قرائت سے فارغ ہو جاؤ تو چار تکبیریں کہو، چوتھی تکبیر پر رکوع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5828، ترقيم محمد عوامة 5754)
حدیث نمبر: 5755 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ كُرْدُوسٍ، قَالَ: قَدِمَ سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ فِي ذِي الْحِجَّةِ، فَأَرْسَلَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، وَحُذَيْفَةَ، وَأَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَأَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، فَسَأَلَهُمْ عَنِ التَّكْبِيرِ فِي الْعِيدِ: فَأَسْنَدُوا أَمْرَهُمْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" يَقُومُ فَيُكَبِّرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، فَيَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، وَيَرْكَعُ، وَيَقُومُ، فَيَقْرَأُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ الرَّابِعَةَ، ثُمَّ يَرْكَعُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
کردوس فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن عاص نے ماہ ذوالحجہ کے شروع میں حضرت عبد اللہ، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ، حضرت ابو مسعود انصاری اور حضرت ابو موسیٰ اشعری کو بلایا اور ان سے عید کی تکبیرات کے بارے میں سوال کیا، سب نے یہ معاملہ حضرت عبداللہ کے سپرد کردیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم حالت قیام میں تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہہ کر قرائت کرو، پھر تکبیر کہہ کر رکوع کرو، پھر اگلی رکعت مں ا اٹھ کر قرائت کرو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5829، ترقيم محمد عوامة 5755)
حدیث نمبر: 5756 مصنف ابن ابی شیبہ
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , قَالَا: " تِسْعُ تَكْبِيرَاتٍ، وَيُوَالِي بَيْنَ الْقِرَاءَتَيُْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کل نو تکبیرات ہیں۔ نیز دونوں رکعتوں کی قرائت کو ملا کر نماز ادا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5830، ترقيم محمد عوامة 5756)
حدیث نمبر: 5757 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمَ عِيدٍ، فَكَبَّرَ تِسْعَ تَكْبِيرَاتٍ: خَمْسًا فِي الْأُولَى، وَأَرْبَعًا فِي الْآخِرَةِ , وَالَى بَيْنَ الْقِرَاءَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں عید کی نماز نو تکبیرات کے ساتھ پڑھائی، پانچ تکبیریں پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں، نیز دونوں قرائتوں کو ملایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5831، ترقيم محمد عوامة 5757)
حدیث نمبر: 5758 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أَرْسَلَ زِيَادٌ إِلَى مَسْرُوقٍ: إِنَّا يَشْغَلُنَا أَشْغَالٌ فَكَيْفَ التَّكْبِيرُ فِي الْعِيدَيْنِ؟ قَالَ:" تِسْعُ تَكْبِيرَاتٍ، قَالَ: خَمْسًا فِي الْأُولَى، وَأَرْبَعًا فِي الْآخِرَةِ وَوَالِ بَيْنَ الْقِرَاءَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ زیاد نے مسروق کو پیغام دے کر بلوایا اور کہا کہ ہمارے بہت سے کام رہتے ہیں، ذرا عید کی تکبیرات کے بارے میں بتا دیجئے۔ فرمایا کہ عید میں نو تکبیرات ہیں، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں۔ دونوں کی قرائتوں کو ملاؤ یعنی دونوں قرائتوں کے درمیان کوئی زائد تکبیر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5832، ترقيم محمد عوامة 5758)
حدیث نمبر: 5759 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ , وَابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَمَسْرُوقٍ" أَنَّهُمَا كَانَا يُكَبِّرَانِ فِي الْعِيدِ تِسْعَ تَكْبِيرَاتٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور حضرت مسروق عید کی نماز میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5833، ترقيم محمد عوامة 5759)
حدیث نمبر: 5760 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسٍ:" أَنَّهُ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدِ تِسْعًا" , فَذَكَرَ مثل حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت انس عید میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے حضرت عبد اللہ جیسی حدیث نقل کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5834، ترقيم محمد عوامة 5760)
حدیث نمبر: 5761 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ , أَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ كَانُوا " يُكَبِّرُونَ فِي الْعِيدِ تِسْعَ تَكْبِيرَاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگرد عیدین کی نمازوں میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5835، ترقيم محمد عوامة 5761)
حدیث نمبر: 5762 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " التَّكْبِيرُ فِي الْعِيدَيْنِ: تِسْعٌ، تِسْعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ عیدین کی تکبیرات کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ نو نو ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5836، ترقيم محمد عوامة 5762)