☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في التكبير إذا خرج إلى العيد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← أول العيدين← في التكبير إذا خرج إلى العيد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 5665 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ كَانَ يَغْدُو يَوْمَ الْعِيدِ وَيُكَبِّرُ وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى يَبْلُغَ الْإِمَامَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما صبح سویرے عید گاہ کی طرف روانہ ہوتے، بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے امام کے پاس پہنچ جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5736، ترقيم محمد عوامة 5665)
Hadith No.: 5666 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: أُرَاهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ," أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ كَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ الْعِيدِ وَيَذْكُرُ اللَّهَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ عید کے دن تکبیر کہا کرتے تھے اور اللہ کا ذکر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5737، ترقيم محمد عوامة 5666)
Hadith No.: 5667 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ :" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ، فَيُكَبِّرُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى، وَحَتَّى يَقْضِيَ الصَّلَاةَ، فَإِذَا قَضَى الصَّلَاةَ قَطَعَ التَّكْبِيرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن جب عید کے لئے نکلتے تو تکبیر کہتے تھے یہاں تک کہ عید گاہ میں پہنچ جائیں اور نماز مکمل کرلیں، نماز پڑھنے کے بعد تکبیر نہ کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5738، ترقيم محمد عوامة 5667)
Hadith No.: 5668 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَابْنِ مَعْقِلٍ، فَكَبَّرَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ يُكَبِّرُ يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالتَّكْبِيرِ، وَكَانَ ابْنُ مُغَفَّلٍ , يَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں ابو عبد الرحمن اور ابن معقل کے ساتھ عید کے لئے گیا۔ ابو عبد الرحمن بلند آواز سے تکبیر کہتے تھے اور ابن معقل یہ کلمات کہتے تھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5739]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5739، ترقيم محمد عوامة 5668)
Hadith No.: 5669 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: " خَرَجْتُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، فَلَمْ يَزَالَا يُكَبِّرَانِ، وَيَأْمُرَانِ مَنْ مَرَّا بِهِ بِالتَّكْبِيرِ"
Translation: اردو ترجمہ
یزید بن ابی زیاد کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ساتھ گیا، وہ دونوں حضرات مسلسل تکبیر کہا کرتے تھے اور اپنے پاس سے گذرنے والوں کو بھی تکبیر کا حکم دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5740]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5740، ترقيم محمد عوامة 5669)
Hadith No.: 5670 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ:" كُنْتُ أَخْرُجُ مَعَ أَصْحَابِنَا: إِبْرَاهِيمَ، وَخَيْثَمَةَ، وَأَبِي صَالِحٍ يَوْمَ الْعِيدِ فَلَا يُكَبِّرُونَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں اپنے اساتذہ ابراہیم، خیثمہ اور ابو صالح کے ساتھ عید کی نماز کے لئے جاتا تھا، وہ تکبیر نہیں کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5741]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5741، ترقيم محمد عوامة 5670)
Hadith No.: 5671 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، عَنْ حَنَشِ أَبِي الْمُعْتَمِرِ:" أَنَّ عَلِيًّا يَوْمَ أَضْحَى كَبَّرَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْعِيدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حنش ابو معتمر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یوم الاضحی کو عید گاہ تک پہنچنے تک تکبیرات کہی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5742، ترقيم محمد عوامة 5671)
Hadith No.: 5672 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يكبر يَوْمَ الْعِيدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ یہ سنت ہے کہ آدمی عید کے دن تکبیرات کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5743، ترقيم محمد عوامة 5672)
Hadith No.: 5673 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ:" قُلْتُ لِلْحَكَمِ , وَحَمَّادٍ أُكَبِّرُ إِذَا خَرَجْتُ إِلَى الْعِيدِ، قَالا: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد اور حضرت حکم سے سوال کیا کہ کیا میں عید کے لئے نکلتے ہوئے تکبیر کہوں؟ دونوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5744، ترقيم محمد عوامة 5673)
Hadith No.: 5674 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ , وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ," أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ الْعِيدِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ عید کے دن تکبیرات کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5745، ترقيم محمد عوامة 5674)
Hadith No.: 5675 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يُكَبِّرُونَ فِي الْعِيدِ حِينَ يَخْرُجُونَ مِنْ مَنَازِلِهِمْ حَتَّى يَأْتُوا الْمُصَلَّى، وَحَتَّى يَخْرُجَ الْإِمَامُ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ سَكَتُوا، فَإِذَا كَبَّرَ كَبَّرُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ لوگ عید کے دن اپنے گھروں سے نکل کر عید گاہ تک پہنچنے اور امام کے نکلنے تک تکبیر کہا کرتے تھے۔ جب امام آجاتا تو وہ خاموش ہوجاتے۔ جب امام تکبیر کہتا تو وہ بھی تکبیر کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5746، ترقيم محمد عوامة 5675)
Hadith No.: 5676 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ:" كُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَوْمَ الْعِيدِ فَيَسْمَعُ النَّاسَ يُكَبِّرُونَ، فَقَالَ: مَا شَأْنُ النَّاسِ؟ قُلْتُ: يُكَبِّرُونَ، قَالَ: يُكَبِّرُونَ؟!، قَالَ: يُكَبِّرُ الْإِمَامُ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: أَمَجَانِينُ النَّاسُ!"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو عید کے دن لے کر جا رہا تھا انہوں نے لوگوں کو تکبیر کہتے ہوئے سنا تو فرمایا لوگوں کو کیا ہوا؟ میں نے کہا تکبیر کہہ رہے ہیں۔ فرمانے لگے کیوں تکبیر کہہ رہے ہیں؟ کیا امام نے تکبیر کہہ لی؟ میں نے کہا نہیں فرمایا یہ پاگل لوگ ہیں کیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5747، ترقيم محمد عوامة 5676)