☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← اگر ایک آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5626 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ إبْرَاهِيمَ , سُئِلَ الْحَسَنُ:" عَنْ رَجُلٍ أَحْدَثَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَذَهَبَ لِيَتَوَضَّأَ فَجَاءَ وَقَدْ صَلَّى الْإِمَامُ، قَالَ: يُصَلِّي أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے، جب وہ وضو کرکے واپس آئے تو امام نماز پڑھا چکا ہو، اب وہ کیا کرے؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ چار رکعت نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5697، ترقيم محمد عوامة 5626)
حدیث نمبر: 5627 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: سَأَلْتُ سُفْيَانَ:" عَنْ رَجُلٍ افْتَتَحَ مَعَ الْإِمَامِ الصَّلَاةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَذَهَبَ لِيَتَوَضَّأَ فَجَاءَ وَقَدْ صَلَّى الْإِمَامُ، قَالَ: يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وکیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے امام کے ساتھ جمعہ کی نماز شروع کی، لیکن وضو ٹوٹنے پر وہ وضو کرنے چلا گیا جب واپس آیا تو امام نماز پڑھا چکا تھا، اب یہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر اس نے کسی سے بات نہ کی ہو تو دو رکعتیں پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5698]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5698، ترقيم محمد عوامة 5627)