☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعے کی نماز کے لئے صاف کپڑے پہنے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جمعے کی نماز کے لئے صاف کپڑے پہنے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 5592 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمٌ ، الْحَجَّاجُ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ," أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ بُرْدَهُ الْأَحْمَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَعْتَمُّ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن اپنی سرخ چادر اوڑھتے اور عیدین کے دن عمامہ باندھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5662، ترقيم محمد عوامة 5592)
حدیث نمبر: 5593 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَغْتَسِلُ لِلْجُمُعَةِ كَاغْتِسَالِهِ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيَلْبَسُ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمُصَلَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کو جنابت کے غسل جیسا غسل کیا کرتے تھے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے پھر نماز کے لئے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5663، ترقيم محمد عوامة 5593)
حدیث نمبر: 5594 مصنف ابن ابی شیبہ
أَصْحَابَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا إسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: أدْرَكْتُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَأَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، إذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ لَبِسُوا أَحْسَنَ ثِيَابِهِمْ، وَإِنْ كَانَ عِنْدَهُمْ طِيبٌ مَسُّوا مِنْهُ، ثُمَّ رَاحُوا إلَى الْجُمُعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے اصحاب بدر اور اصحاب شجرہ کی صحبت پائی، وہ حضرات جمعہ کے دن اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے، خوشبو لگاتے اور پھر جمعے کے لئے جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5664، ترقيم محمد عوامة 5594)
حدیث نمبر: 5595 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَادَّةٌ هَيْئَتُهُمْ، فَقَالَ: مَا ضَرَّ رَجُلا لَوِ اتَّخَذَ لِهَذَا الْيَوْمِ ثَوْبَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن لوگوں کو پراگندہ حالت میں دیکھا تو فرمایا کہ اگر اس دن کے لئے یہ دو کپڑے بنالیں تو انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5665، ترقيم محمد عوامة 5595)
حدیث نمبر: 5596 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ:" ثَوْبَيْنِ يَرُوحُ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے کچھ اضافے کے ساتھ یہی مضمون منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5666، ترقيم محمد عوامة 5596)