☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
امام اگر سفر کی حالت میں کہیں سے گذرے تو وہ خود جمعہ پڑھائے گا یا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← امام اگر سفر کی حالت میں کہیں سے گذرے تو وہ خود جمعہ پڑھائے گا یا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5542 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إلَى السُّوَيْدَاءِ مُتَبَدِّيًا، فَلَمَّا حَضَرَتِ الْجُمُعَةُ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَجَمَعُوا لَهُ حَصْبَاءَ، قَالَ: فَقَامَ فَخَطَبَ، ثُمَّ صَلَّى الْجُمُعَةَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" الْإِمَامُ يُجَمِّعُ حَيْثُ مَا كَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن سعید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ مقام سویداء کی طرف گیا۔ جب جمعہ کا وقت آیا تو مؤذن نے اذان دی، لوگوں نے ان کے لئے کنکریوں اور سنگریزوں کو جمع کیا۔ انہوں نے خطبہ دیا اور پھر جمعہ کی دو رکعتیں پڑھائیں۔ پھر فرمایا کہ امام جہاں کہیں بھی ہو جمعہ پڑھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5611، ترقيم محمد عوامة 5542)
حدیث نمبر: 5543 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ الْجُمُعَةَ بِالنُّخَيْلَةِ فِي الضُّحَى، ثُمَّ خَطَبَنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے مقام نخیلہ میں چاشت کے وقت ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی اور پھر خطبہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5612، ترقيم محمد عوامة 5543)