☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب امام منبر پر بیٹھے تو سلام کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجمعة← جب امام منبر پر بیٹھے تو سلام کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 5238 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، مُجَالِدٌ ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ , عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، وَيَحْمَدُ اللَّهَ، وَيُثْنِي عَلَيْهِ، وَيَقْرَأُ سُورَةً، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، ثُمَّ يَنْزِلُ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ يَفْعَلَانِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جمعہ کے دن منبر پر جلوہ افروز ہوتے تو لوگوں کی طرف رخ کرکے السلام علیکم کہتے۔ پھر اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان فرماتے، اور کسی سورت کی تلاوت کرتے۔ پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی یونہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5301، ترقيم محمد عوامة 5238)
حدیث نمبر: 5239 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، قَالَ:" كَانَ عُثْمَانُ قَدْ كَبُرَ، فَإِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ سَلَّمَ، فَأَطَالَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ إنْسَانٌ أُمَّ الْكِتَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان منبر پر چڑھ کر سلام کیا کرتے تھے۔ آپ اتنی دیر خطبہ دیتے جتنی دیر میں آدمی سورة الفاتحہ کی تلاوت کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5302، ترقيم محمد عوامة 5239)
حدیث نمبر: 5240 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ:" أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَانَ إذَا اسْتَوَى عَلَى الْمِنْبَرِ سَلَّمَ عَلَى النَّاسِ وَرَدُّوا عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز منبر پر چڑھ کر لوگوں کو سلام کیا کرتے تھے اور لوگ ان کے سلام کا جواب دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5303، ترقيم محمد عوامة 5240)