☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک نماز کے لئے با قاعدہ طور پر ایک ہی جگہ بنالینا درست نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جن حضرات کے نزدیک نماز کے لئے با قاعدہ طور پر ایک ہی جگہ بنالینا درست نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5016 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوَطِّنَ الرَّجُلُ الْمَكَانَ يُصَلِّي فِيهِ كَمَا يُوَطِّنُ الْبَعِيرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن شبل کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کے لئے باقاعدہ طور پر ایک جگہ متعین کرنے سے منع کیا ہے جس طرح اونٹ اپنے لئے ایک جگہ کو متعین کرلیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5071، ترقيم محمد عوامة 5016)
حدیث نمبر: 5017 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَتَّخِذُ فِي بَيْتِهِ مَكَانًا يُصَلِّي فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے کوئی مخصوص جگہ نہ بنائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5072، ترقيم محمد عوامة 5017)