☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے نماز میں انگلیاں چٹخانے کی رخصت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← سجود السهو والعمل في الصلاة← جن حضرات نے نماز میں انگلیاں چٹخانے کی رخصت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4859 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَمِّهِ ، مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ، قَالَ: فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى رَجُلًا جَالِسًا وَسَطَ الْمَسْجِدِ مُشَبِّكًا أَصَابِعَهُ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، قَالَ: فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَفْطِنْ فَالْتَفَتَ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَقَالَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، فَإِنَّ التَّشْبِيكَ مِنَ الشَّيْطَانِ , وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک آدمی کو دیکھا جو مسجد کے درمیان بیٹھا ہوا انگلیوں کو چٹخا رہا تھا اور اپنے آپ سے باتیں کررہا تھا۔ آپ نے اشارے سے اسے منع کیا لیکن وہ نہ سمجھا۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو سعید خدری کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنی انگلیوں کو نہ چٹخائے۔ کیونکہ انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنا شیطان کی طرف سے ہے۔ تم اس وقت تک نماز میں ہوتے ہو جب تک مسجد میں ہوتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4903، ترقيم محمد عوامة 4859)
حدیث نمبر: 4860 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يُشَبِّكَنَّ أَصَابِعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں ہو تو اپنی انگلیوں کو ایک دوسری میں داخل نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4904، ترقيم محمد عوامة 4860)
حدیث نمبر: 4861 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْقَمَّاحِ، قَالَ:" لَقِيتُ كَعْبًا وَأَنَا بِالْبَلَاطِ قَدْ أَدْخَلْتُ بَعْضَ أَصَابِعِي فِي بَعْضٍ، فَضَرَبَ يَدِي ضَرْبًا شَدِيدًا، وَقَالَ: نُهِينَا أَنْ نُشَبِّكَ بَيْنَ أَصَابِعِنَا فِي الصَّلَاةِ، قال: فَقُلْتُ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ تَرَانِي فِي صَلَاةٍ"، فَقَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَعَمَدَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ثمامہ قماح کہتے ہیں کہ مقام بلاط میں، میں حضرت کعب سے ملا، میں نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسری میں داخل کیا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر زور سے مارا اور فرمایا کہ ہمیں نماز میں انگلیاں چٹخانے سے منع کیا گیا ہے۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے! آپ کیا مجھے نماز میں دیکھ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جو شخص وضو کرکے نماز کے ارادے سے نکلتا ہے وہ نماز میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4905، ترقيم محمد عوامة 4861)
حدیث نمبر: 4862 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، قَالَ:" كَانُوا يَنْهَوْنَ عَنْ تَشْبِيكِ الْأَصَابِعِ يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن ابی عیاش فرماتے ہیں کہ اسلاف نماز میں انگلیاں چٹخانے سے منع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4906، ترقيم محمد عوامة 4862)
حدیث نمبر: 4863 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مُحِلٍّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يُشَبِّكَ أَصَابِعَهُ فِي الصَّلَاةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے نماز میں انگلیاں چٹخانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4907، ترقيم محمد عوامة 4863)